لباس

by Other Authors

Page 13 of 124

لباس — Page 13

15 میاں بیوی کے حقوق و فرائض بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيم میاں بیوی کے حقوق و فرائض اور حسن معاشرت کا بظاہر رمضان سے تعلق معلوم نہیں ہوتا مگر اللہ تعالیٰ نے اس کا قرآن کریم میں روزوں کے احکامات کے درمیان ذکر لا کر رمضان سے بہت گہرا تعلق جوڑا ہے۔تربیت اولاد کے لئے میاں بیوی کا آپس میں حسن سلوک اور حسن معاشرت پہلی سیڑھی ہے۔گھر کا ماحول اگر جنت نظیر ہوگا تو بچے خود بخود اسلامی اور دینی ماحول میں ڈھلتے جائیں گے۔لہذا تربیت اولاد سے قبل اُس بنیادی یونٹ کی اصلاح ضروری ہے جس پر اس عظیم عمارت کی بنیاد رکھی جانے والی ہے۔اگر گھر میں میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا، تو تو میں میں اور ایک دوسرے پر طعن و تشنیع اور جھوٹ و بہتان لگانے کا ماحول ہے تو بچے کی تربیت اسلامی تقاضوں کے مطابق کیسے ممکن ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ پہلے بنیادی یونٹ کی اصلاح ہو اور انہیں پہلے اسلامی اصولوں پر استوار کیا جائے۔سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 188 میں جہاں روزوں کے ذکر میں راتوں کو اپنی بیویوں کے پاس جانے کی اجازت دی گئی ہے وہاں اللہ تعالیٰ نے اجازت بطور احسان دینے کے ذکر کے در میان هنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَأَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ “ کے الفاظ لا کر اس مضمون کو بیان کیا ہے۔اجازت دینے کا مضمون اپنی ذات میں کافی تھا۔مگر هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَأَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ کے الفاظ زائد لا کر دراصل ایک بہت اہم اور بڑا سبق اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندوں کو دینا چاہتا ہے۔آیت کے اس حصہ کا ترجمہ یہ ہے۔وہ عورتیں تمہارے لئے ہیں اور تم عورتوں کا ہو۔“