لباس

by Other Authors

Page 12 of 124

لباس — Page 12

14 میاں بیوی کے حقوق و فرائض (ii) بعض خاوند بھی یتیمی جیسی زندگی گزار رہے ہیں سید نا حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ للہ عورتوں کومخاطب ہوکر فرماتے ہیں : و بعض مرد کہتے ہیں کہ ہمارا بھی تو ذکر کرو۔ہم پر بھی تو ظلم ہوتا ہے اور ایسے بیچارے لوگ ہیں جو واقعۂ گھر سے باہر زندگی زیادہ سے زیادہ کاٹتے ہیں کیونکہ گھر جانا ان کے لئے مصیبت بن جاتا ہے۔اسی ضمن میں ایک لطیفہ بھی بیان ہوا ہے کہ ایک شخص اپنے دوست کو بتارہا تھا کہ میرا کتنا کام ہے اس نے کہا دیکھو اتنے گھنٹے میں دفتر میں صرف کرتا ہوں ، اتنے گھنٹے فلاں دوکان پر ملازمت کرتا ہوں، اتنے گھنٹے فلاں کام کرتا ہوں، اتنے گھنٹے فلاں جگہ کام کرتا ہوں تو گھر کے لئے دو چار گھنٹے صرف بچتے تھے تو اس نے بڑے تعجب سے کہا کہ تمہیں آرام کا کوئی وقت نہیں ملتا۔اس نے کہا یہی تو آرام کا وقت ہے جو گھر سے باہر میں خرچ کرتا ہوں۔یہی تو میرے آرام کا وقت ہے گھر تو ایک عذاب ہے۔تو ایسے لوگ بھی ہیں بیچارے جن کی بیویاں ظالم ہوتی ہیں اور ان کے لئے گھر جانا ایک مصیبت بن جاتا ہے۔خاوند بے چارے تو بے اختیار ہیں۔اب ان کے ہاتھ سے معاملہ آگے نکل گیا ہے، کچھ بھی نہیں کر سکتے سوائے یتیمی کے رونے کے ان کے پلے کچھ نہیں رہ باقی تو عورتوں کو چاہئے کہ ہوش کریں اور ایسے لوگوں کی عزت کریں، ان کے ساتھ عزت سے پیش آئیں، اپنے گھر کو ان کے لئے جنت بنا ئیں۔اگر وہ اپنے گھر کو خاوندوں کے لئے جنت بنائیں گی تو ان کے پاؤں تلے ان کے بچے بھی جنت حاصل کریں گے۔“ (خطبہ جمعہ 5 فروری 1999ء از الفضل انٹر نیشنل مورخہ 26 مارچ تا یکم اپریل1999 صفحہ 6)