لباس

by Other Authors

Page 117 of 124

لباس — Page 117

(119) میاں بیوی کے حقوق و فرائض سے باہر گزارنے کے بجائے ماں باپ کی صحبت میں گزارنا پسند کریں۔ایک دوستانہ ماحول ہو۔بچے کھل کر ماں باپ سے سوال بھی کریں اور ادب کے دائرہ میں رہتے ہوئے ہر قسم کی باتیں کر سکیں۔اس لئے ماں باپ دونوں کو بہر حال قربانی دینی پڑے گی۔“ خطبه جمعه فرمودہ 27 جون 2003ء) iii- جلسہ سالانہ لندن 2003ء کے موقع پر مستورات سے خطاب کرتے ہوئے آپ نے فرمایا : ”اپنے گھروں کے ماحول کو بھی ایسا پاکیزہ بنانا ہوگا جہاں میاں بیوی کا ماحول ایک نیک اور پاکیزہ ماحول کو جنم دے۔اور یوں ہر احمدی گھرانہ ایک نیک اور پاکیزہ معاشرہ قائم کرنے والا بن جائے جس سے جو بچہ پیدا ہو جو بچہ پروان چڑھے ، وہ صالحین میں سے ہو۔پس اپنی قدر و منزلت پہچانیں۔کوئی احمدی عورت معاشرہ کی عام عورت کی طرح نہیں ہے۔آپ تو وہ عورت ہیں جس کے بارہ میں خدا کے رسول نے یہ بشارت دی ہے کہ جنت تمہارے پاؤں کے نیچے ہے اور کون ماں چاہتی ہے کہ اس کی اولاد دنیا و آخرت کی جنتوں کی وارث نہ بنے۔( الفضل انٹر نیشنل 29 اگست 2003ء) iv جلسہ سالانہ جرمنی کے موقعہ پر مستورات سے خطاب کے دوران آپ نے فرمایا : سب سے پہلے تو یہی ہے کہ عورت اور مرد ایک دوسرے کی ذمہ داریاں ادا کریں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں، اپنے گھروں کو محبت و پیار کا گہوارہ بنائیں اور اولاد کے حق ادا کریں، ان کی تعلیم و تربیت کی طرف توجہ دیں، ایک دوسرے کے ماں باپ اور بہن بھائی سے محبت کا تعلق رکھیں، ان کے حقوق ادا کریں اور یہ صرف عورتوں کی ہی ذمہ داری نہیں بلکہ مردوں کی بھی ذمہ داری ہے، اس طرح جو معاشرہ قائم ہوگا وہ پیار و محبت اور رواداری کا معاشرہ قائم ہوگا