لباس — Page 116
(118) میاں بیوی کے حقوق و فرائض ارشادات حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز خلیفہ ایدہ کتاب کی طباعت اول کے وقت عالمگیر جماعت احمدیہ کے امام ہمام حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے ابھی تک اس موضوع پر کوئی خطاب ارشاد نہ فرمایا تھا۔اسی لئے لجنہ اماء اللہ اسلام آباد کی درخواست پر حضور انور نے اس کتاب کے لئے اپنا ایک خصوصی پیغام احباب و خواتین جماعت کے نام بھجوایا تھا جو شامل اشاعت کر دیا گیا تھا۔موضوع کی اہمیت کے پیش نظر یہ کتاب سٹاک پر بہت جلد ختم ہوگئی اور اسے دوبارہ چھپوانے کی ضرورت محسوس ہوئی۔اس طباعت ثانی تک ہمارے پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ اس موضوع پر متعد د خطبات و نقار بر ارشاد فرما چکے ہیں۔ان کو بطور ضمیمہ شامل اشاعت کیا جارہا ہے۔اللہ تعالیٰ ان تمام ارشادات پر ہمیں عمل کی توفیق دے اور ہمارا معاشرہ جنت نظیر نظر آنے لگے۔آمین۔i- آپ فرماتے ہیں : پس آج ہم جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ماننے کا دعوی کرتے ہیں ہمارے اوپر بہت بڑھ کر یہ ذمہ داری ڈالی گئی ہے کہ اپنے اندر انقلابی تبدیلیاں پیدا کریں۔اپنے گھروں کو بھی جنت نظیر بنائیں ، اپنے ماحول میں بھی ایسا تقویٰ قائم کریں جو اللہ تعالیٰ ہم سے توقع رکھتا ہے۔اور ہم سے کوئی ایسا فعل سرزد نہ ہو جو اس خدائی بشارت کو ہم سے دُور (خطبہ جمعہ مورخہ 16 مئی 2003ء) کردے۔“۔اپنے گھر کے ماحول کو ایسا پر سکون اور محبت بھر ابنا ئیں کہ بچے فارغ وقت میں گھر