لباس

by Other Authors

Page 118 of 124

لباس — Page 118

(120) میاں بیوی کے حقوق و فرائض اس میں ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کی طرف توجہ ہوگی۔ہر عورت اور ہر مرد ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کے لئے قربانی کی کوشش کر رہا ہوگا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ میری ہے یہ ایک دوسرے کے حقوق ہیں، یہ عورت ومرد کی ذمہ داریاں ہیں فطرت کے عین مطابق ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ کس حد تک تم اس پر عمل کرتے ہو، اگر صحیح رنگ میں عمل کرو گے تو میرے فضلوں کے وارث بنو گے تمہیں قطعاً مغربی معاشرے سے متاثر ہونے اور ان کی نقل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ وہ تم سے متاثر ہوں گے اور کچھ سیکھیں گے اسلام کی خوبیاں اپنا ئیں گے۔۔۔پھر تسلسل میں فرمایا۔یہ ہے عورت کے مقام کا حسین تصور جو اسلام نے پیش کیا ہے ، جس سے سلجھی ہوئی قابل احترام شخصیت کا تصور ابھرتا ہے، جو جب بیوی ہے تو اپنے خاوند کے گھر کی حفاظت کرنے والی ہے، جب ماں ہے تو ایک ایسی ہستی ہے جس کی آغوش میں بچہ اپنے آپ کو محفوظ ترین سمجھ رہا ہے جس کے پاؤں کے نیچے جنت ہے جب وہ بہو ہے تو بیٹیوں سے زیادہ ساس سسر کی خدمت گزار اور جب ساس ہے تو بیٹیوں سے زیادہ بہوؤں سے محبت کرنے والی ، اسی طرح مختلف رشتوں کو گنتے چلے جائیں اور ایک عظیم حسین تصور پیدا کرتے چلے جائیں، جو دین کی تعلیم کے بعد عورت اختیار کرتی ہے تو ایسی عورتوں کی باتیں پھر اثر بھی کرتی ہیں اور ماحول میں ان کی چمک بھی نظر آ رہی ہوتی ہے۔آپ نے اپنے خطاب کے تسلسل میں عورتوں کو جنت کی بشارت دیتے ہوئے فرمایا : حضرت عبد اللہ بن مسعود روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور تم میں سے ہر ایک کی جواب دہی ہوگی امام نگران ہے اس کی جواب دہی ہوگی ، آدمی اپنے گھر والوں پر نگران ہے اس سے جواب طلبی ہوگی ، اور عورت اپنے خاوند کے گھر کی نگران ہے اس سے اس بارے میں جواب طلبی ہوگی۔اور غلام اپنے آقا کے مال کا نگران ہے