لباس — Page 111
(113) میاں بیوی کے حقوق و فرائض جب آپ کی نیت نیک ہوگی تو خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے آپ کے لئے ہر مشکل آسان ہو جائے گی۔اگر آپ سمجھتی ہیں کوئی آپ کے ساتھ زیادتی کرتا ہے تو آپ درگز رکریں۔اپنا عمل اس کے ساتھ اچھا رکھیں کیونکہ خدا تعالیٰ کے سامنے آپ اپنے اعمال کی جواب دہ ہیں۔پس اپنے شوہر اور سسرال کی عزت کیجئے۔آج جو آپ ان کے ساتھ سلوک کریں گی وہی سلوک کل آپ کی اولاد آپ کے ساتھ کرے گی۔سسرال کا کردار : جب آپ بہو بیاہ کر لاتے ہیں تو آپ پر ایک بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔اپنے بیٹے کی تربیت تقویٰ کی راہوں پر کریں۔وہ نیک اور خدا تعالیٰ کا خوف رکھنے والا ہو۔آپ کی بہو اپنے ماں باپ بہن بھائیوں کو وداع کر کے آپ کے گھر آئی ہے۔اس کے ساتھ پیار و محبت کا سلوک کیجئے۔اگر کوئی کمزوری آپ دیکھتے ہیں تو پیار کے ساتھ اصلاح کریں۔اس کو کچھ وقت تو دیں تا کہ وہ اپنے آپ کو آپ کے گھر کے ماحول کے مطابق ڈھال لے۔ہمارے معاشرے میں عموماً ہر گھر کے تین بنیادی کردار ہوتے ہیں ساس، بیٹا ، بہو خوشگوار گھریلو ماحول کے لئے شوہر یعنی بیٹا بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس کو چاہئے کہ وہ تو ازن سے کام لے۔ماں کو ماں کی جگہ پر رکھے اور بیوی کو بیوی کی جگہ پر۔شوہر کو ہمیشہ اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ ارشاد باری تعالیٰ کے مطابق ”میاں بیوی ایک دوسرے کا ہیں اس لئے آپس کی باتوں کا تذکرہ کسی دوسرے کے ساتھ نہ کیا جائے۔لوگ وقتی طور پر آپ کی بات سن لیں گے مگر بعد میں آپ کے بارہ میں ضرور باتیں بنائیں گے۔