لباس — Page 110
(112) میاں بیوی کے حقوق و فرائض کے گھر یعنی سسرال میں لگائیں۔شادی کے بعد میکہ کو ایک اچھا پڑوس سمجھیں۔وفا ، قربانی ، برداشت یہ ایک ایسا نسخہ ہے جس سے آپ نہ صرف سسرال بلکہ زندگی کے ہرمیدان میں کامیابی حاصل کر سکتی ہیں۔شادی کے وقت ماں باپ اپنی بچی کو احساس دلائیں کہ اب ہماری عزت کا تم نے خیال رکھنا ہے۔شادی کے بعد آپ جو بھی کریں گی خواہ وہ اچھا ہو یا بُرا وہ آپ کے ماں باپ سے منسوب کیا جائے گا۔بزرگوں کی بات کہ میکے کی لاج رکھنا اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔اس لئے یا درکھیں شادی کے بعد ماں باپ کی عزت آپ کے ہاتھ میں ہے۔کبھی بھی سسرال کا موازنہ اپنے ماں باپ کے گھر سے نہ کریں۔سسرال جو کہ آپ کے خاوند کا گھر ہے اب آپ کا گھر ہے۔اور میکہ آپ کی ماں کا گھر ہے۔اب آپ کو سسرال کے ماحول کے مطابق ایڈ جسٹ ہونا ہے۔آپ کا سسرال آپ کے لئے تبدیل نہیں ہوگا۔بلکہ آپ اپنے آپ کو اس ماحول میں ڈھالیں گی۔ایک بات ہمیشہ یادرکھیں۔یہاں کوئی بھی انسان مکمل نہیں ہے۔ہر کوئی خوبیاں بھی رکھتا ہے اور خامیاں بھی۔نکتہ چینی یا عیب جوئی بہت بُری عادت ہے۔دوسروں میں غلطیاں مت نکالیں۔ہر کام کرنے سے پہلے ذرا اپنے اوپر ضرور نظر ڈالیں۔آپ کو یقیناً اپنے اندر بھی خامیاں نظر آئیں گی۔اس لئے پہلے اپنی اصلاح کیجئے پھر دوسروں سے کوئی اور توقع رکھئے۔اکثر سرال کے خلاف شکایات سنے کوملتی ہیں۔سرال میں آپ ہی کی طرح کے انسان ہوتے ہیں۔شادی کے بعد دوباتوں کا ہمیشہ خیال رکھیں۔1- اپنی نیت ہمیشہ نیک رکھیں۔2- اپنی سوچ ہمیشہ مثبت رکھیں۔