لباس

by Other Authors

Page 112 of 124

لباس — Page 112

(114) میاں بیوی کے حقوق و فرائض بعض سائیں، بہوؤں کے ساتھ مقابلہ کرنے لگتی ہیں اور دُلہن کی ادنی سی لغزش اُس کی آئندہ قسمت کا فیصلہ کر دیتی ہے۔یہ بات سراسر غلط ہے۔بہو بہر حال ساس کے مقابلہ میں کم عمر اور کم سمجھ ہوتی ہے۔اس لئے اگر وہ غلطیاں بھی کرتی ہے تو اس کو درگزر کریں اور احسان کا سلوک کریں۔اس کی کمزوریوں کا تذکرہ باہر نہ کریں۔جس طرح آپ اپنی بیٹی کی کمزوریوں کی پردہ پوشی کرتی ہیں اسی طرح بہو کی بات بھی کسی دوسرے سے مت کریں۔کسی کے عیبوں کی پردہ پوشی کرنا ہمارے پیارے خدا تعالیٰ کو بے حد پسند ہے۔بہوا گر گھر کے کام کاج کی ماہر نہیں ہے تو محبت کے ساتھ رہنمائی کریں۔آج نہیں تو کل وہ ضرور سیکھ جائے گی۔بہو، بیٹیوں کے ساتھ ایک معیار رکھیں۔بہو، بیٹی کے معاملہ میں دوہرے معیار سے کام نہ لیں۔بہو کے ساتھ محبت و شفقت کا ایسا نمونہ دکھا ئیں کہ وہ میکہ بھول جائے۔پس ہمیشہ یادرکھیں پیار ومحبت ایسا گر ہے جس سے آپ سب کو اپنا بنا سکتی ہیں۔زندگی تو وہی ہے جو دوسروں کے کام آئے۔اپنے لئے جینا بھی کیا جینا ہوا۔دوسروں کو محبت دیں گی تو یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ کو محبت نہ دے۔یادر کھیں نفرت، بغض کینہ اور انتقام جیسے جذبات نہ صرف آپ کی زندگی میں زہر گھولتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی خراب کرتے ہیں۔زندگی خدا تعالیٰ کی ایک نعمت ہے۔اس کو محبت کے ساتھ گزار ہیں۔اس چھوٹی سی دنیا میں نفرتوں سے بچیں اس لئے کہ زندگی کم بلکہ بہت کم ہے۔سب کے لئے سکھ کا باعث بنیں نہ کہ دُکھ کا۔آپ کی ذات سے سب کو سکون و خوشی ملے۔آپ کا وجود پوری دنیا کے لئے نفع بخش ہو۔(ماہنامہ مصباح اپریل 2003ء صفحہ 13 تا 16 ،18)