لباس — Page 109
(111) میاں بیوی کے حقوق و فرائض اگلے گھر جانا ہے ، اسی طرح لڑکوں کی بھی اچھی اور احسن رنگ میں تربیت کریں تا کہ جو لڑکیاں آپ کے گھر بیاہ کر آئیں وہ بھی خوش رہیں اور آپ کے گھر کو جنت بنا ئیں۔یہ بات تو طے شدہ ہے کہ گھر کو جنت بنانے میں سب سے اہم کردار عورت کا ہے۔جب ایک لڑکی عملی زندگی میں قدم رکھتی ہے تو ایک بات اس کو ضرور یاد رکھنی چاہئے کہ دنیا آپ سے آپ کی اہمیت مانگتی ہے۔وہ آپ سے یہ پوچھتی ہے کہ آپ اسے کیا دے سکتے ہیں۔اس کے بعد وہ آپ کی اہمیت اور آپ کی جگہ تعین کرتی ہے۔یہ طے کرتی ہے کہ اُسے آپ کو کتنی عزت دینی ہے۔اگر دنیا کو یہ پتہ چل جائے کہ آپ اس کے لئے کچھ نہیں کر سکتے تو وہ آپ کو نظر انداز کر دیتی ہے۔پس پہلے خود قربانی سے کام لیتے ہوئے دوسروں کے لئے کچھ کریں۔اپنے فرائض اچھی طرح انجام دیں پھر اپنے حقوق طلب کریں۔بحیثیت بیوی اپنے شوہر کے ساتھ وفاداری کیجئے۔وفا و قربانی ایک ایسا نسخہ ہے جس سے ہر مشکل دور ہو جاتی ہے۔کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے اپنے شوہر کی ہمیشہ فرمانبرداری کیجئے۔نرم پاک زبان کا استعمال کیجئے۔ہمیشہ شکر اور قناعت سے کام لیں۔اپنے شوہر کی بے پناہ عزت کریں۔اس کی عزت میں ہی آپ کی عزت ہے۔بحیثیت بیوی حضرت اما جان کی ایک نصیحت ضرور یادرکھیں۔” پہلے بیوی ، میاں کی لونڈی بنتی ہے تو پھر میاں ، بیوی کا غلام بنتا ہے۔“ شادی کے بعد سسرال کو اپنا اصل گھر سمجھیں۔اب اس گھر کے دکھ سکھ آپ کے ہیں۔دوسروں کی عزت کیجئے۔ساس سسر کو ماں باپ سے بڑھ کر درجہ دیں۔اگر ساس یا کوئی اور آپ کو ایسی بات کہہ دیتا ہے جو آپ کو اچھی نہ لگے تو برداشت کریں۔( آخر ماں باپ کے گھر میں بھی ایسا ہوتا تھا اور آپ برداشت کرتی تھیں ) اپنے آپ کو میکہ اور سسرال کے بیچ معلق نہ کریں بلکہ اپنا دل خاوند