لباس — Page 7
9 میاں بیوی کے حقوق و فرائض اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ لجنہ اماءاللہ اسلام آباد کی اس کاوش کو بھی قبول فرمائے اور مردوں کو اُسوہ رسول پر چل کر عورتوں کے لئے اپنے دلوں میں نرم خوشے اختیار کرنے کی توفیق دے اور عورتوں کو مکمل وفا کے ساتھ اپنے خاوندوں کی اطاعت کی توفیق سے نوازتار ہے۔یہاں تک کہ ہر دو اطراف سے موڈت اور رافت کا ایک ایسا رشتہ قائم ہو جائے کہ ہر گھر جنت نظیر بن جائے۔اے اللہ تو ایسا ہی کر۔آمین۔میں یہاں اُن تمام معاونین و معاونات کے لئے بھی دُعا کی درخواست کرنا چاہوں گی جو ہماری کتب کی اشاعت میں کسی نہ کسی طرح مالی معاونت فرمارہے ہیں۔فجزاهم الله تعالى خيرا في الدارين - سیدہ ذاکرہ ناصر صدر لجنہ اماءاللہ اسلام آباد ۱۰رجون ۲۰۰۳ء