لباس

by Other Authors

Page 6 of 124

لباس — Page 6

8 میاں بیوی کے حقوق و فرائض کے برتن میں ایک ہی وقت میں ململ کا کپڑا بھی ڈالیں ، اسفنج کا ٹکڑا بھی ڈالیں ، فلالین کا کپڑا بھی ڈال دیں ہر ایک کی جذب کی قوت مختلف ہوگی۔ململ کا کپڑا بہت جلد پانی کو جذب کرے گا۔فلالین کا کچھ تاخیر کے ساتھ اور اسفنج کا ٹکڑا کچھ اور دیر کے بعد۔اور اسی طرح جب ان تمام کپڑوں اور ٹکڑوں کو پانی جذب کر لینے کے بعد باہر نکالیں توململ کا کپڑا جس کی قوت جاذ بہ بہت تیز تھی وہ بہت جلد خشک ہو جائے گا فلالین کا کپڑا قدرے تاخیر سے اور اسفنج کا ٹکڑا بہت دیر سے خشک ہوگا۔بعینہ بعض قاری اور سامع ململ کے کپڑے کی طرح مقرر کی تقریر یا مصنف کی تحریر سے بہت جلد متاثر ہوتے ہیں مگر جو نہی محفل برخواست ہوئی یا کتاب ختم ہوئی بھول جاتے ہیں کہ کیا پڑھا تھا اور کیا سنا تھا۔کچھ لوگ فلالین کے کپڑے کی طرح کچھ عرصہ تک یادر کھتے ہیں اور کچھ اسفنج کے ٹکڑے کی طرح آہستہ آہستہ مضمون کو دل میں اُتارتے ہیں اور پھر ایک لمبے عرصہ تک اس کلام یا تحریر سے محظوظ ہوتے رہتے ہیں اور نصیحت پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔اسی اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے مصنف کتاب نے ایک ہی مضمون کو متعلقہ بعض اقتباسات کو مختلف زاویوں سے مختلف عناوین کے تحت بیان کیا ہے۔ع شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات یہ مضمون در اصل مکرم مربی صاحب موصوف کا ایک لیکچر تھا جو آپ نے گزشتہ رمضان المبارک میں دیا تھا اور دوست احباب و خواتین کی طرف سے مسلسل اسے کتابی شکل میں مہیا کرنے کا مطالبہ ہورہا تھا۔جسے مکرم مربی صاحب نے مزید وسعت دے کر ہم سب کے لئے روحانی مائدہ کے طور پر پیش کیا ہے۔فجزاہ اللہ تعالیٰ خیراً فى الدنيا والآخرة-