لباس

by Other Authors

Page 105 of 124

لباس — Page 105

(107) میاں بیوی کے حقوق و فرائض نازل ہوں گی اور زمین سے بھی اگلیں گی اور آپ کے گھر دیکھتے دیکھتے جنت نشان بن (خطبہ جمعہ مورخہ 6 جولائی 1990 ء گھر کی جنت) جائیں گے۔“ اصلی انسانی زیور - تقوی : اس تمام مضمون کا خلاصہ ” تقوی“ کے لفظ میں بیان ہوسکتا ہے جو اصلی انسانی زیور ہے۔اگر فریقین تقوی سے کام لیں تو میاں اور بیوی آپس میں وفا کی پینگیں بڑھاتے ہوئے اللہ کی رضا کی طرف اپنے سفر کو جاری رکھ سکتے ہیں۔حضرت خلیفتہ اسی الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے احباب کو اپنے ایک حالیہ خطبہ میں یوں توجہ دلائی ہے : پوری دُنیا کی اصلاح کی ذمہ داری اور تمام لوگوں کو دین واحد پر اکٹھے کرنے کی ذمہ داری جماعت احمدیہ پر ہے۔اس کے لئے نیک نمونہ سب سے بڑی دعوت الی اللہ ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم میں سے معزز ترین وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے۔گویا عظمت کا حقیقی باعث تقویٰ ہے۔متقی کی یہ شان نہیں کہ وہ ذاتوں کے جھگڑوں میں پڑے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عملی نمونہ سے اخوت کا رشتہ قائم کر کے قوموں کی تمیز کو اڑا دیا اور وحدت کی روح پھونک دی اور امتیاز تقویٰ کے معیار پر رکھا۔بعض لوگ رشتہ طے ہونے کے بعد حسب نسب کے طعنے دیتے ہیں یہ رشتہ سے پہلے سوچنے کی باتیں ہیں اور انتہائی ظلم کی بات ہے اور خوف خدا کی کمی کے نتیجہ میں ذات برادری اور حسب نسب پر فخر پیدا ہوتا ہے۔“ (خطبہ جمعہ 23 مئی 2003 ء از روزنامه الفضل 28 مئی 2003ء)