لباس — Page 104
(106) میاں بیوی کے حقوق و فرائض اس راہ میں ماری جائے لیکن اپنے بچوں تک اس ظالم چیل کا نقصان نہیں پہنچنے دیتی سوائے اس کے مرنے کے بعد وہ اس سے جو چاہے کرے۔یہ وہ سچی ماں ہے جو ایک جانور کے اندر ہمیں دکھائی دیتی ہے۔اے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کا دم بھرنے والی خواتین ! کیا تم جانوروں میں سے ایک سچی ماں کے برابر بھی نہیں ہوسکتی۔کیا حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کے یہی تقاضے ہیں کہ ماں کی حیثیت سے حیوانی دنیا میں جو عظیم نمونے ہمیں ملتے ہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لونڈیاں اور آپ کی غلام عورتیں ان نمونوں کو بھی اپنا نہ سکیں۔آخری فیصلہ اس بات سے ہوگا کہ آپ اپنی اولاد اور بداثرات کے درمیان حائل ہو کر ہر قیمت پر اپنی اولاد کو ان بداثرات سے روک سکتی ہیں کہ نہیں روک سکتیں۔خطاب 27 دسمبر 1991ء بمقام قادیان) ایک موقعہ پر رَبَّنَا هَبْ لَنَا کی عظیم مؤثر کن دُعا ( جو گھر کو جنت نظیر بنانے کے لئے ایک نسخہ ہے ) کو حرز جان بنانے کی تلقین کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں : پس رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا كَ دُعا کو اس مضمون کو سمجھتے ہوئے مستقل مانگنے کی عادت ڈال لیں اور جب یہ دُعا کیا کریں تو اپنے تعلقات پر نگاہ کیا کریں کہ ان کی کیا نوعیت ہے۔آپ واقعہ اُن کو بدلنے کے لئے تیار ہیں بھی کرہ نہیں۔اگر ہیں تو کیا کوشش کر رہے ہیں اور اگر نہیں تو پھر یہ دُعا کیوں مانگ رہے ہیں۔پھر اس دعا کی کوئی حقیقت نہیں رہ جاتی۔پس اس گہری اور تفصیلی نظر سے جب آپ صداقت کے ساتھ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے اس دُعا کے ذریعے اپنے معاشرتی تعلقات اور اہلی تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے تو بلا شبہ مجھے کامل یقین ہے کہ اس دُعا کی برکتیں آپ پر آسمان سے بھی