لباس

by Other Authors

Page 106 of 124

لباس — Page 106

(108) وہ دُور ہیں خدا سے جو تقویٰ سے دُور ہیں ہر دم اسیر نخوت و کبر و غرور ہیں تقویٰ یہی ہے یارو کہ نخوت کو چھوڑ دو کبر و غرور و بخل کی عادت کو چھوڑ دو چھوڑو غرور و کبر کہ تقویٰ اسی میں ہے ہو جاؤ خاک مرضی مولی اسی میں ہے تقویٰ کی جڑ خدا کے لئے خاکساری ہے عِفت جو شرط دیں ہے وہ تقویٰ میں ساری ہے جو لوگ بد گمانی کو شیوہ بناتے ہیں تقویٰ کی راہ سے وہ بہت دُور جاتے ہیں میاں بیوی کے حقوق و فرائض GOD BLESS SWEET HOME لجنہ اماءاللہ پاکستان کے آرگن ماہنامہ ” مصباح کے ماہ اپریل 2003ء کے شمارہ میں ”گھر پیار سے بستے ہیں“ کے عنوان سے ایک دلچسپ مضمون شائع ہوا ہے۔جس میں گھر کے حوالہ سے عورت اور مرد کے حقوق وفرائض کا ذکر ہے۔جس کا میرے مضمون کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے۔لہذا اس کا کچھ حصہ ماہنامہ ” مصباح“ کے شکریہ کے ساتھ یہاں دیا جاتا ہے۔