کتابِ تعلیم — Page 26
بیچہ ایک کھیت میں بیٹھا ہوا اصل پودوں کو کاٹ رہا ہے اور اپنے خیال میں وہ سمجھتا ہے کہ وہ گوڈی کر رہا ہے۔یہ گمان ہرگز نا کرو کہ عبادت خود ہی آجاد سے گی۔نہیں جب تک رسول نہ سکھلائے انقطاع الى الله اور تقتل نام کی راہیں حاصل نہیں ہو سکتیں۔تفسیر سوره یونس تا سوره الکهف از حضرت مسیح موعود فته تا قدم انسان کو انسان کا بنانے والا ایک کارگر خطا نہ کرنے والا نسخہ یہ وہ دعا ہے جو ہر وقت اور ہر نمانہ اور ہر رکعت میں مانگی جاتی ہے۔اس قدر اس کا تکرار ہی اس کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ہماری جماعت یاد رکھے کہ یہ معمولی سی بات نہیں ہے اور صرف زبان سے طوطے کی طرح ان الفاظ کا رٹ دینا اصل مقصود نہیں ہے۔بلکہ یہ انسان کو انسان کامل بنانے کا ایک کارگر اور خطا نا کرنے والا نسخہ ہے جسے ہر وقت نصب العین رکھنا چاہئیے اور تعویذ کی طرح مد نظر رہے۔اس آیت میں چار قسم کے کمالات حاصل کرنے کی التجا ہے۔اگر یہ ان چار قسم کے کمالات کو حاصل کرے گا تو گویا دُعا مانگنے اور خلق انسانی کے حق کو ادا کرے گا اور ان استعدادوں اور قویٰ کے بھی کام میں لانے کا حق ادا ہو جائے گا جو اس کو دی گئی ہیں۔( تفسیر سوره فاتحه از حضرت مسیح موعود (۲۲)