کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 27 of 162

کتابِ تعلیم — Page 27

۲۷ گناہ کے دُور کرنے کا علاج غرض گناہ کے دُور کرنے کا علاج صرف خدا کی محبت اور عشق ہے۔لہذا وہ تمام اعمال صالحہ جو محبت اور عشق کے سرچشمہ سے نکلتے ہیں گناہ کی آگ پر پانی چھڑکتے ہیں۔کیوں کہ انسان خدا کے لئے نیک کام کر کے اپنی محبت پر مہر لگاتا ہے۔خدا کو اس طرح پر مان لینا کہ اس کو ہر ایک چیز پر مقدم رکھنا یہاں تک کہ اپنی جان پر بھی یہ وہ پہلا مرتبہ محبت ہے جو درخت کی اس حالت سے مشابہ ہے جب کہ وہ زمین میں لگایا جاتا ہے اور پھر دوسرا مرتبہ استغفار جس سے یہ مطلب ہے کہ خدا سے الگ ہو کر انسانی وجود کا پر وہ نہ کھل جائے اور یہ مرتبہ درخت کی اس حالت سے مشابہ ہے جب کہ وہ زور کر کے پورے طور پر اپنی جڑ زمین میں قائم کر لیتا ہے اور پھر تیسرا مرتبہ تو بہ جو اس حالت کے مشابہ ہے کہ جب درخت اپنی جڑیں پانی سے قریب کر کے بچہ کی طرح اُس کو چوستا ہے۔غرض گناہ کی فلاسفی یہی ہے کہ وہ خدا سے جدا ہو کہ پیدا ہوتا ہے۔لہذا اس کا دُور کر نا خدا کے تعلق سے وابستہ ہے۔پس وہ کیسے نادان لوگ ہیں جو کسی کی خود کشی کو گناہ کا علاج سمجھتے ہیں ؟ (روحانی خزائن جلد ۱۲ ص۳۳)