کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 158 of 162

کتابِ تعلیم — Page 158

۱۵۸ از پشاور شهر کوچه گل بادشاہ 16-5-1/26 عزیزم مکرم و معظم جناب مرزا صاحب اللہ تعالٰی آپ سب پر اپنی خاص برکتوں اور فضلوں کے وہ سب درواز سے جو بند ہیں ہمیشہ کے لئے کھول دے اور تا ابد کھلے رکھے۔آمین ثم آمین۔آپ کا خط بوجہ فتنہ و فساد ڈاک کے انتظام کے خراب ہونے کے باعث زیر سے مل سکا۔یعنی آپ کا ور کا لکھا ہوا خط آج ۷ار کو ملا۔میں آپ سب کے لئے دعا کرتا ہوں۔آپ سب بھی مجھے خاکسار اور گنہگار کے لئے بہت بہت دعائیں فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اور میرے اہل وعیال اور نسلوں کو کبھی خاص رحمت و مغفرت کی وسیع چادر میں پیٹ ہے۔اور دنیا سے دین کے وسیع فضلوں اور نوروں کے ساتھ آخرت کو سدھاریں اور ایمان اور عرفان اور محبت اور عشق الہی کے کامل مدارج اور کامل برکات کے ساتھ اپنے قدوس اور محسن مولا کی رحمت نواز اور لطف وکرم کی گود میں جگہ فراخ مل سکے۔