کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 157 of 162

کتابِ تعلیم — Page 157

۱۵۷ شیطان بیرونی دشمن ہے۔قاعدہ کی بات ہے کہ جب چور کسی کے مکان میں نقب زنی کرتا ہے تو کسی گھر کے بھیدی اور واقف کار سے پہلے سازش کرنی ضروری ہوتی ہے۔بیرونی چور بجز اندرونی بھیدی کی سازش کے کچھ کر ہی نہیں سکتا۔پس یہی وجہ ہے کہ شیطان بیرونی دشمن، نفس امارہ اندرونی دشمن اور گھر کے بھیدی سے سازش کر کے ہی انسان کے متاع ایمان پر نقب زنی کرتا ہے اور نور ایمان کو غارت کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے دما ابدی نفسى ان النفس لا مارة با السدر (یوسف (۵۴) یعنی میں اپنے نفس کو تری نہیں ٹھہراتا اور اس کی طرف سے مطمئن نہیں کہ نفس پاک ہو گیا ہے۔بلکہ یہ تو شریر الحکومت ہے " ( ملفوظات جلد پنجم صال) ۱۵ اگر سچی اخوت نہیں تو جماعت تباہ ہو جائیگی "دیکھو ! مومن کے مومن پر بڑے حقوتی ہیں۔جب وہ بیمار پڑے تو عیادت کو جائے۔اور جب مرے تو اس کے جنازہ پر جائے۔ادوئی ادنی باتوں پر جھگڑا نہ کرے۔بلکہ در گذر سے کام لے۔خدا کا یہ منشاء نہیں کہ تم ایسے رہو۔اگر بچی اخوت نہیں تو جماعت تباہ ہو جائے گی " ( ملفوظات جلد پنجم منته)