کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 113 of 162

کتابِ تعلیم — Page 113

کوئی گزند نہیں پہنچا سکتا۔سعدی نے گلستان میں ایک حکایت لکھی ہے کہ نوشیرواں بادشاہ کے پاس کوئی شخص خوش خبری سے کر گیا۔کہ تیرا فلاں دشمن مارا گیا ہے اور اس کا ملک اور قلعہ ہمارے قبضہ میں آگیا ہے نوشیروان نے اس کا کیا اچھا جواب دیا ہے مرا بھرگ محدد جائے شادمانی نیست کہ زندگانی ما نیند جاودانی نیست پس انسان کو چاہیے کہ اس امر پر غور کرے ، کہ اس قسم کے منصوبوں اورا دھٹرین سے کیا فائدہ اور کیا خونشی۔یہ سلسلہ تو بہت ہی خطرناک ہے۔اور اس کا علاج ہے تو بہ ، استغفایہ ، لاحول اور خدا تعالیٰ کی کتاب کا مطالعہ ، بیکاری اور بے شغلی میں اس قسم کا سلسلہ بہت لمبا ہو جایا کرتا ہے۔دوسری قسم کلام نفس کی امانی ہے۔یہ سلسل بھی چونکہ ہیجا خواہشوں کو پیدا کرتا ہے۔اور طمع حسد اور خود غرضی کے امراض اس سے پیدا ہوتے ہیں اس لئے جو نہی یہ سلسلہ پیدا ہو۔فوراً اس کی صفت پیسٹ دو۔میں نے یہ تقسیم کلام نفس کی بھو کی ہے۔یہ دونوں قسمیں انجام کا رانسان کو ہلاک کر دیتی ہیں۔لیکن نبی ان دونوں قسم کے سلسلہ کلام سے پاک ہوتا ہے۔" و ملفوظات جلد اول ص ۲۳)