کتابِ تعلیم — Page 111
14 نفس کے نقصانات کا علاج توبہ استغفار، لاحول اور خدا تعالیٰ کی کتاب کا مطالعہ " انسان کی حالت ایسی واقع ہوئی ہے۔کہ یہ کبھی نکما اور بیکار نہیں رہتا۔اور نفس کلام سے بھی کبھی فارغ نہیں ہوتا ہے نفس اور شیطان سے ہی اس کا مکالمہ شروع رہتا ہے۔اور اگر کوئی اور بات کرنے والا نہ ہو۔بعض اوقات لوگ دیکھتے ہیں کہ ایک انسان بالکل خاموش ہے۔لیکن در حقیقت وہ خاموش نہیں ہوتا۔اس کا سلسلہ کلام اپنے نفس سے شروع ہوتا ہے اور بعض اوقات وہ بہت ہی لمبا ہوتا ہے۔اور شیطانی رنگ میں اسے خود لمبا کرتا ہے اور بے شرمی سے اسے کیمیا ہونے دیتا ہے۔یہ سلسلہ کلام کبھی خیالی فستقی کے رنگ میں ہوتا ہے اور کبھی بے ہودہ اور جھوٹی تمناؤں کے رنگ میں اور اس سے وہ کبھی فارغ نہیں رہتا۔جب تک کہ اس سفلی زندگی کو چھوڑ نہ دے۔یہ بھی یاد رکھو کہ اس قسم کے خطرات اور خیالات کا سلسلہ جسے انسان لمبا نہیں ہونے دیتا۔اور ایک معمولی خیال کی طرح اگر دل سے محو ہو جاتا ہے وہ معاف ہیں۔لیکن جب اس سلسلہ کو لمبا کرتا ہے اور اس پر عزیمت کرتا ہے تو ود گناہ ہے۔اور ان کی جواب دہی کرنی پڑے گی۔جب انسان ان خیالات کو جو اس کے دل میں پیدا ہوتے ہیں دور کر دیتا ہے اور ان کو لمبا نہیں ہونے دیتا تو اس میں کچھ شک نہیں کہ وہ معافی کے قابل ہیں لیکن جب