کتاب محفوظ

by Other Authors

Page 14 of 46

کتاب محفوظ — Page 14

جو قرآن کریم کی آیات کو بدلنے پر دوسروں کو ترغیب دے رہے ہیں ، کیا خود سورۃ توبہ کی اس آیت میں اسی طرح تبدیلی کرنے کی بے باکی کریں گے جس طرح کہ یہ دوسروں سے کرانا چاہتے ہیں ؟ یہ لوگ تعصب اور بے باکی میں حد سے اس قدر تجاوز کر چکے ہیں کہ قرآن کریم کی آیات میں تبدیلی کی تحریض سے بھی گریز نہیں کرتے۔تیری آیت : کل شئى فان و ببقى وجه ربك ذوالجلال والاکرام (ازالہ اوہام صفحہ ۱۳۶) یہ آیت اسی کتاب ازالہ اوہام میں صفحہ ۴۳۴) (روحانی خزائن جلد (۳) پر درست يعني كل من عليها فان ويبقى وجه ربك ذو الجلال والاكرام" الفاظ میں درج ہے اسی طرح حضرت مرزا صاحب نے یہی آیت اپنی کتب چشمه معرفت اسلامی اصول کی فلاسفی ، ست بچن میں بھی تحریر فرمائی ہے اور درست الفاظ میں تحریر فرمائی ہے۔پس کسی ایک جگہ کتابت کی غلطی کی صورت میں شائع ہو جانا، سوائے اس کے کہ کسی کی نیت خراب ہو کوئی اسے متحرف و مبدل قرار نہیں دے سکتا۔جہاں تک مصنف رسالہ کے اس اعتراض کا تعلق ہے کہ ”دو آیتوں کو ایک آیت تحریر کیا ہے" ہم اس کے جواب میں بکثرت مثالوں میں سے صرف ایک مثال پیش کرتے ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے اور حضرت علی نے روایت فرمایا ہے اور امام ترندی نے اپنی جامع تریدی میں کتاب الدعوات میں درج فرمایا ہے۔ملاحظہ فرمائیں عن على بن ابى طالب ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان اذا قام في الصلاة قال وجهت وجهي للذى قطر السموات والارض حنيفا وما انا من المشركين ان صلاتی و نسکی و محیای و مماتي لله رب العالمين لا شریک له وبذلک امرت وانا من المسلمين (جامع الترمذی : جزو خامس - ابواب الدعوات باب ماجاء في الدعاء عند افتتاح الصلاة بالليل - الطبعة الثانية - دارا لفكر للطباعة والنشر بيروت) اس میں تین آیات مذکور ہیں۔پہلی سورۃ الانعام کی آیت نمبر ۸۰ ہے اور دو