کتاب محفوظ

by Other Authors

Page 15 of 46

کتاب محفوظ — Page 15

آیات اسی سورۃ کی نمبر ۱۶۳ ۱۶۴ میں دو مختلف جگہوں سے لے کر ان تینوں آیات کو ایک ہی آیت تحریر کیا گیا ہے۔پس کیا یہ مولوی صاحب اس پر اور کتب احادیث میں ایسی دیگر بکثرت مثالوں پر وہی اعتراض کریں کے جو یہ کتاب ازالہ اوہام میں مذكور آيات كل من عليها فان ويبقى وجه ربك ذوالجلال والاکرام پر کرتے ہیں۔اور کیا یہ نعوذ باللہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر اور حضرت علی رضی اللہ عنہ پر اور امام ترندی رحمتہ اللہ علیہ پر بھی ویسے ہی حملہ کی جسارت کریں گے جیسا کہ یہ حضرت مرزا صاحب پر کرتے ہیں۔اگر یہ ایسی جرات کر سکتے ہیں تو کر کے دیکھیں۔چومتی آیت : انا اتمناک سبعا من المثاني والقرآن العظيم برا حسین احمدیہ صفحہ ۵۵۸) اس پر مصنف رسالہ لکھتا ہے "ولقد غائب انا زائد قرآن میں آن پر زبر ہے اور کتاب میں زیر ہے۔العظیم کے م پر زیر اور مرزا صاحب کی کتاب میں زیر ہے۔عجیب بات ہے کہ اشماریہ برا مین احمدیہ صفحہ ۳۷ میں اس آیت کو صحیح لکھا گیا ہے۔" (رسالہ ہذا صفحه (۴) معزز قارئین! دیکھئے مولوی صاحب خود پکڑے گئے۔خود اقرار کر رہے ہیں کہ دوسری جگہ یہ آیت درست درج کی گئی ہے۔یہ جانتے ہوئے بھی کہ کتاب کے متن میں کتابت کی غلطی ہوئی ہے اور دوسری جگہ یہی آیت درست لکھی ہوئی ہے، عوام الناس کو محض دھوکا دینے کے لئے لکھ رہے ہیں کہ تحریف کی گئی ہے۔پانچویں آیت: الم يعلموا انه من يحاد د الله ورسوله يدخله نارا خالدا فيها ذلک الخزى العظيم ( حقیقته الوحی صفحہ ۱۳۰ ) اس پر اعتراض ہے کہ ”ید خلہ اپنی طرف سے داخل کیا ہے اور فان له نار جھنم کو خارج کر دیا ہے"۔قارئین کرام ! یہ بھی سو کتابت ہے۔لیکن ترجمہ میں جہنم کا لفظ ہی لکھا ہے۔جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ہو ہے اس لئے اسے تحریف قرار دینا بدیانتی ہے۔جبکہ