خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 606 of 682

خطبات وقف جدید — Page 606

606 حضرت خلیق اس حالا ساید ال تعالى بنصرہ العزیز رپورٹ کے مطابق گو اس وقت جو وقف جدید کی تحریک میں جو شامل ہیں ان کی کل تعداد ایک لاکھ پچیس ہزار ہے۔اور گو اس سال 28 ہزار کا اضافہ ہوا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں اگر ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور پوری طرح کوشش کی جائے تو یہ لاکھوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔بہر حال پوری دنیا اس کا بھی انتظار کر رہی ہوتی ہے اب دنیا بھر میں مجموعی وصولی کے لحاظ سے بالترتیب پہلی دس جماعتوں کی رپورٹ یہ ہے۔اس میں امریکہ اول ہے پاکستان دوم اور برطانیہ تیسری پوزیشن پر، جرمنی چوتھی پوزیشن پر، کینیڈا پانچویں پر۔ہندوستان چھٹی پر ، انڈونیشیا ساتویں پوزیشن پہ حکیم آٹھویں ، آسٹریلیا نویں اور دسویں پر سوئٹزر لینڈ۔آسٹریلیا نے بھی اس دفعہ کوشش کی ہے اپنی دسویں پوزیشن سے نویں پر آئے ہیں۔پاکستان میں چندہ بالغان اور اطفال کا علیحدہ علیحدہ بھی موازنہ کیا جاتا ہے۔اس لحاظ سے بالغان میں اول لاہور، دوم کراچی اور سوئم ربوہ۔اور اس میں مجموعی ترتیب کے لحاظ سے جو پہلی دس پوزیشنیں ہیں سیالکوٹ، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، میر پور خاص، شیخو پورہ، فیصل آباد، سرگودھا، کوئٹہ اور نارووال اضلاع ہیں۔پھر اسی طرح دفتر اطفال میں جو پہلی تین پوزیشنیں ہیں۔اول کراچی ، دوئم لا ہور ، سوئم ربوہ۔اور اس میں بھی جو اضلاع کی پوزیشن یہ ہے اسلام آباد اول، پھر سیالکوٹ، گوجرانوالہ، شیخو پورہ، راولپنڈی، میر پور خاص، فیصل آباد، سرگودھا، نارووال، کوئٹہ۔تو یہ ہے ان کی وصولیوں کی کل پوزیشن۔یکم جنوری 2006 ء سے وقف جدید کا نیا سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے شروع ہو چکا ہے۔آج اس کا اعلان بھی میں کر رہا ہوں۔یہ وقف جدید کا انچاسواں سال ہے۔اللہ تعالیٰ اس سال میں پہلے سے بڑھ کر مرات عطا فرمائے۔جماعت کے مالی قربانیوں کے معیار بھی بلند ہوں اور واقفین زندگی ، مربیان، معلمین کے تقویٰ اور اللہ تعالیٰ سے تعلق کے معیار بھی بلند ہوں اور جماعت کے ہر فرد کو اپنی اہمیت اور ذمہ داری کا احساس بھی ہو اور ہم میں سے ہر ایک، ایک تڑپ کے ساتھ اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا پیار سمیٹنے والا ہو اور اس کوشش میں رہے اللہ سب کو اس کی توفیق دے۔آج خطبہ لیٹ شروع ہوا تھا۔باہر والے لوگ ایم ٹی اے کے انتظار میں بہت جلدی پر یشان ہو جاتے ہیں یہاں کیونکہ بجلی کا مسئلہ رہتا ہے۔ایک جزیٹر انہوں نے لگایا تھاوہ خراب ہو گیا تو دوسرا لگایا گیا اس کی صحیح طاقت نہیں تھی۔اس وجہ سے ان کے سگنل صحیح نہیں جارہے تھے اس لئے لیٹ ہوا۔کیونکہ لوگ مجھے لکھنا شروع کر دیتے ہیں شاید مجھے کچھ ہو گیا ہے۔تو یہ میری وجہ نہیں بلکہ بجلی کی خرابی کی وجہ ہے۔الفضل انٹر نیشنل لنڈن 27 /جنوری 2006ء)