خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 550 of 682

خطبات وقف جدید — Page 550

550 حضرت خلیفہ مسیح الرابع خطبہ جمعہ فرمود 30 جنوری 2003ء بیت الفضل لندن تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔إِنْ تُقْرِضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضْعِفُهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ - وَاللَّهُ شَكُورٌ حَلِيمٌ (التغابن: 18) جو سلسلہ مضمون کا جاری ہے صفات باری تعالیٰ کا اس میں انشاء اللہ اس دفعہ کچھ کمی کی جائے گی کیونکہ تحریک جدید اور وقف جدید کا اعلان بھی کرنا ہے تو اس میں بھی کافی وقت لگ جائے گا۔اس وقت جو میں نے پہلی آیت آپ کے سامنے تلاوت کی ہے اس کا ترجمہ یہ ہے۔إِنْ تُقْرِضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضْعِفْهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ - وَاللَّهُ شَكُورٌ حَلِيمٌ۔( سورة التغابن: 18) اگر تم اللہ کو قرضہ حسنہ دو گے (تو) وہ اسے تمہارے لئے بڑھا دے گا اور تمہیں بخش دے گا اور اللہ بہت قدرشناس ( اور ) بردبار ہے۔“ سب سے پہلے تو میں قرضہ حسنہ سے متعلق کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔آنحضرت ﷺ کا طریق یہ الله تھا جب کسی سے قرضہ حسنہ لیتے تو اس کو ہمیشہ بڑھا کر دیا کرتے تھے۔بعض جنگوں میں آنحضور ﷺ نے مثلاً گھوڑا مانگا کسی سے اور واپس آکے پھر دو گھوڑے اس کو دیئے۔پس آنحضرت ﷺ کی سنت کے مطابق قرضہ صلى الله حسنہ میں بڑھا چڑھا کر دینا بہت ضروری ہے۔اس میں شرط تو کوئی نہیں ہوتی مگر انسان بڑھا کر دے اب اگر بندے بڑھا کر دیتے ہیں تو کیسے ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ بڑھا کر نہ دے۔اللہ تعالیٰ بہت بڑھا کر دیتا ہے۔کہتے ہیں وہ دنیا ستر آخرت لیکن آخرت میں يُضعِفُ لِمَنْ يَّشَاءُ بغیر حساب بھی ہے۔آخرت کے دن تو بغیر حساب کے بھی خدا بہت بڑھا دیتا ہے اعلان سے پہلے اب میں کچھ احادیث آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اے ابن آدم تو خدا کی راہ میں خرچ کر جس کے نتیجے میں میں تجھ پر خرچ کروں گا۔(بخاری کتاب النفقات باب فضل النفقة على الاهل حضرت سعد بن ابی وقاص بیان کرتے ہیں کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا: خدا کی خاطر جو کچھ تم