خطبات وقف جدید — Page 549
549 حضرت خلیفہ المسیح الرابع سیاس سال کا بہت بڑا Upse ہے۔اب امید ہے کہ ہمارا یہ جو انگلستان کا آگے قدم ہے اس کو وہ آگے ہی رکھیں گے اور جرمنی کو ملنے نہیں دیں گے۔دونوں گھوڑے ہماری جماعت ہی کے ہیں مگر خدا نے جس گھوڑے کو نکنے کی توفیق دی اس کا احسان ہے مجموعی وصولی کے لحاظ سے بالترتیب پہلی دس جماعتیں امریکہ، پاکستان، برطانیہ، جرمنی، کینیڈا، بھارت، سوئٹزر لینڈ ، انڈونیشیا، چیئم اور ماریشس۔پاکستان کی جماعتوں میں وقف جدید کی مجموعی وصولی کے لحاظ سے کراچی چندہ بالغان اور دفتر اطفال دونوں پہلوؤں سے اول رہا ہے۔جبکہ چندہ بالغاں میں دوسرے نمبر پر لا ہور اور تیسرے نمبر پر ربوہ کی جماعتیں آئی ہیں اور دفتر اطفال میں دوسرے نمبر پر ربوہ اور تیسرے نمبر پر لاہور کی جماعتیں آئی ہیں۔کراچی دونوں صورتوں میں اول ہے۔پاکستان میں چندہ بالغاں میں مجموعی وصولی کے لحاظ سے بالترتیب پہلے دس اضلاع یہ ہیں: اسلام آباد، فیصل آباد، شیخو پورہ ، گجرات ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودہا، سیالکوٹ ، میر پور خاص اور بہاولنگر۔پاکستان میں دفتر اطفال میں مجموعی لحاظ سے بالترتیب پہلے دس اضلاع سیالکوٹ ، گوجرانوالہ، اسلام آباد ، راولپنڈی، شیخوپورہ، فیصل آباد، میر پور خاص، سرگودہا، نارووال اور پھر حیدرآباد۔اب حیرت انگیز ہے، سیالکوٹ کے متعلق توقع نہیں تھی کہ ماشاء اللہ وہ اس میدان میں بہت آگے نکل جائے گا نمبر ایک پر آ گیا ہے۔یہ خطبہ اس سال کا پہلا خطبہ تھا اس کے ذریعہ میں تمام عالمگیر جماعت احمدیہ کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ اس سال کو عالم اسلام اور بالخصوص جماعت احمدیہ کے لئے غیر معمولی ترقیات اور فتوحات کا سال بنادے اور اللہ تعالیٰ نے اپنے بندہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جو وعدے کئے تھے ان کا فیض ہر احمدی کو پہنچتا ر ہے۔الفضل انٹر نیشنل 8 فروری 2002ء)