خطبات وقف جدید — Page 532
532 حضرت خلیفہ امسیح الرابع ٹارگٹ سے بڑھ کر ادا ئیگی کی توفیق ملی ہے۔الحمد للہ جماعت جرمنی حسب سابق دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ نے امسال جرمنی سے آگے بڑھنے کے لئے بہت زور مارا مگر کچھ پیش نہیں گئی۔برطانیہ نے کچھ روند بھی مارے اس میں۔وہ اس طرح کہ دوسرے اموال میں سے جو جماعت کی عام کمائی میں سے بچے ہوئے تھے اس میں سے وقف جدید میں بھی ڈال دیئے اور کچھ نہیں تو اس طرح جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔مگر زندہ با د جرمنی کہ انھوں نے آگے نہیں نکلنے دیا اور اپنی تیسری پوزیشن کو بحال رکھا اس پہلو سے مجموعی وصولی کے لحاظ سے بالترتیب پہلی دس جماعتوں کے نام یہ ہیں امریکہ نمبر 1 ، پاکستان نمبر 2 ، جرمنی نمبر 3 ، برطانیہ نمبر 4، کینیڈا نمبر 5، بھارت نمبر 6 سوئٹزرلینڈ نمبر 7 انڈونیشیا نمبر 8، جاپان نمبر 9 ، تجیم نمبر 10۔امسال وقف جدید میں نمایاں کام کرنے والوں میں ناروے بھی ہے برما ، ہالینڈ ، فرانس ، ماریشس اور بوسنیا بھی قابل ذکر ہیں۔بوسنیا اس لحاظ سے قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال پہلی بار بوسنیا کو وقف جدید میں شمولیت کی توفیق ملی اور یہ آغاز صرف چھ مجاہدین وقف جدید کے ذریعہ ہوا جبکہ اس سال انتیس (29) مجاہدین نے وقف جدید میں شرکت کی۔کئی نئی جماعتوں کو بھی پہلی بار وقف جدید میں شامل ہونے کی توفیق ملی ہے۔جس کی وجہ سے یہ سال ایک سو تک پہنچا ہے۔نئی جماعتیں کل ملا کر ایک سو یہ جماعتیں بن جاتی ہیں مڈغاسکر ، بلغاریہ، چیک ریپبلک ، سلواک، گنی کنا کری ، مالی ، ملاوی ، برونڈی ، مراکش، تیونس، آسٹریا ، یونان ، بھوٹان، نیپال، البانیہ، مقدونیہ اور ایتھوپیا۔اس طرح الحمد للہ کہ امسال سترہ نئے ممالک وقف جدید میں شامل ہوئے جن میں آخری شامل ہونے والا ایتھوپیا ہے۔حبشہ جسے کہتے ہیں اور یہ صرف دو چار دن پہلے ہی اطلاع ملی ہے کہ ایتھوپیا کو بھی وقف جدید میں شامل ہونے کی توفیق مل گئی ہے۔پاکستان کی جماعتوں میں وقف جدید کی مجموعی وصولی کے لحاظ سے ربوہ کو حسب سابق اول مقام حاصل ہے اور ر بوہ وقف جدید دفتر اطفال میں بھی اس سال اول رہا ہے دیگر نمایاں خدمت کرنے والے اضلاع میں یہ اسی ترتیب سے ہے۔جس ترتیب سے انھوں نے خدمت میں حصہ لیا ہے اور آگے بڑھے ہیں۔کراچی ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، شیخو پورہ، گوجرانوالہ، عمرکوٹ ، بہاولنگر ، گجرات ، سرگودھا، نارووال یہ شامل ہیں۔اب اس خطبے کا میں اختتام کرتا ہوں جتنی ساری باتیں متفرق سمیٹنے والی تھیں کوشش کی ہے ان سب کو میں نے سمیٹ لیا ہے۔الفضل انٹر نیشنل لندن 18 فروری 2000ء)۔۔۔۔