خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 531 of 682

خطبات وقف جدید — Page 531

531 حضرت خلیفتہ المسیح الرابع پاکستان بھر کی دیہاتی جماعتوں کے کرنے کی مجھے توفیق ملی ہے شاید کسی انسپکٹر کو بھی اس طرح دوروں کی توفیق نہ ملی ہو اور اندرونی طور پر سب لوگوں کی کمزوریاں اور برائیاں دیکھنے کا موقع مل گیا کلمہ تک درست کروانے کا موقع ملا۔لوگ لا الہ الا اللہ کہ تو دیتے ہیں مگر بعض دفعہ اس کا تلفظ بھی بگڑا ہوا ہوتا ہے اور پھر ان بنیادی چیزوں کے معانی سورۃ فاتحہ کے معنی یہ بیان کرنے کا بھی اس سفر میں مجھے موقع ملتا رہا تو اللہ تعالیٰ کا غیر معمولی احسان ہے کہ وقف جدید سے میری بچپن ہی سے ایک نسبت قائم ہوئی ہے جو اللہ کے فضل کے ساتھ اس تحریک کے لئے بھی برکت کا موجب بنی ہے۔امسال اس لحاظ سے یکم جنوری 2000 ء سے اس تحریک کا تینتالیسواں سال شروع ہو گیا ہے۔1966 ء میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے وقف جدید کے دفتر اطفال کا اجراء فرمایا۔تا کہ بچپن ہی سے دلوں میں اس تحریک میں شمولیت کا احساس پیدا ہو اور بڑھتا چلا جائے۔27 / دسمبر 1985 ء کو میں نے یہ تحریک پہلی بار پوری دنیا تک وسیع کرنے کا اعلان کیا اس سے پہلے یہ تحریک صرف پاکستان ہندوستان اور بنگلہ دیش تک ہی محدود کبھی جاتی تھی یعنی وہاں کے (احمدی ) اس کی مالی قربانی میں حصہ لیا کرتے تھے مجھے خیال آیا کہ ساری دنیا کا حق ہے کہ اس مالی قربانی سے ان کو کیوں محروم کیا جائے چنانچہ پہلی بار سب دنیا میں اس تحریک کو وسعت دینے کا اعلان کیا۔اس پندرہ سال کے عرصہ میں اب تک یہ تحریک پورے 100 ممالک میں پھیل چکی ہے۔اس پہلو سے یہ سال وقف جدید کے لئے بھی ایک نمایاں سنگ میل بن کر ابھرا ہے اس نئے سال کی برکات میں سے یہ بھی ایک نمایاں برکت ہے الحمد للہ۔اس وقت تک موصولہ رپورٹوں کے مطابق وقف جدید کی کل وصولی دس لاکھ چوہتر ہزار پانچ سو پاؤنڈ بنتی ہے 10,74500 پاؤنڈوں میں ہے یعنی روپوؤں کو بھی پاؤنڈوں میں تبدیل کیا ہے یہ وصولی گزشتہ سال کی وصولی سے اکیالیس ہزار پانچ سو پاؤنڈ ز زیادہ ہے اور اسی طرح وقف جدید کے مجاہدین کی تعداد میں بھی اس سال 24,538 ( چوبیس ہزار پانچ صدارتیں ) کا اضافہ ہوا ہے۔جن میں سے ایک بڑی تعداد نو مبایعین کی ہے۔امریکہ خدا تعالیٰ کے فضل سے امسال بھی وقف جدید کی مالی قربانی میں دنیا بھر میں اول رہا ہے۔جہاں تک نئے مجاہدین کو شامل کرنے کا تعلق ہے اس میں بھی امریکہ کا کام نمایاں ہے انھوں نے امسال پانچ سو نواسی نئے مجاہدین بنائے ہیں جن میں سے انچاس نو مبائعین ہیں یعنی امریکہ میں ہی امسال جنھوں نے احمدیت میں شمولیت اختیار کی انھوں نے وقف جدید میں بھی حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔پاکستان کو جو امریکہ کے بعد امسال بھی دوسرے نمبر پر ہے شدید اقتصادی مشکلات کے باوجود مقررہ