خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 520 of 682

خطبات وقف جدید — Page 520

520 حضرت خلیفۃ المسیح الرابع حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہی سمجھا تھا کہ اب میری پیشگوئیاں جو جلال والی پیشگوئیاں ہیں جمال کی ایک نئی شان ابھرنے والی ہے ان کا وقت آگیا ہے یہ 1899 ء کی پیشگوئی تھی۔اب 1999 ء ہے اور وہ وقت آگیا ہے۔آپ حیران ہوں گے یہ موازنہ کر کے کہ سو سال پہلے جس سال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کوئی الہام ہوا بعینہ اسی سال خدا تعالیٰ نے اس صدی میں ہمارے سامنے اس کے پورا ہونے کے عظیم الشان ذرائع مہیا فرما دیئے اور عظیم الشان طریق پر اسے پورا کر دیا۔اب یہ کیا ہونے والا ہے اس کے متعلق میں ابھی تفصیل سے آپ کو نہیں بتا سکتا کیونکہ میں دیکھ رہا ہوں کہ کیا ہونے والا ہے لیکن اب وقت کھلے گا اور آپ کو بتا تا چلا جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جو 99ء کے الہامات ہیں وہ انشاء اللہ اس سال جلسہ سالانہ پر آپ کے سامنے پورے رکھوں گا۔کیا ہونے والا ہے کی بہت سی تفصیل ہے ان الہامات پر غور کرنے سے معلوم ہو جائے گی اور جس طرح پہلے الہام لفظاً لفظاً پورے ہوتے رہے ہیں انشاء اللہ 1899 ء کے الہامات بھی لفظاً لفظ پورے ہونگے۔اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس الہام کی طرف توجہ اچانک کس طرح ہوئی حالانکہ یہ میرا طریق ہے کہ ہر سال کے الہامات اس سال کے آخر پر بیان کیا کرتا ہوں 98ء کے الہامات کی بات تھی 99ء کے کیسے ذکر شروع ہو گیا۔اس کی طرف بھی توجہ پھیرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک اپنے بندے کو ذریعہ بنا دیا اور وہ مسعود احمد دہلوی صاحب ہیں۔مسعود دہلوی صاحب کو یہ سارا لکھنے کا موقع اس لئے پیش آیا کہ انھوں نے 1993 ء میں ایک رؤیا دیکھی تھی جب MTA کا آغاز ہوا تھا اور نشریات پھیلنی شروع ہوئی تھیں ، وہ کہتے ہیں اس وقت میں نے رویا دیکھی تھی اور مجھے وہم بھی نہیں تھا کہ اس تفصیل سے پوری ہوگی لیکن یہ الہام میری نظر سے گزرا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا تو فوراً دل نے یہ تعلق جوڑ لیا اور اب میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ رؤیا کیا تھی۔وہ رویا بہت مبشر ہے لیکن اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ الہام یعنی رؤیا کے ذریعے احمدیوں کے دل پر بھی نازل ہورہا ہے اور ان کو تیار کیا جارہا ہے کہ ان خوشخبریوں کے پورا ہونے کے دن آگئے ہیں۔میں اب ان کی تحریر آپ کے سامنے پڑھ کے سناتا ہوں۔مئی 1993 ء میں دیکھا کہ مجھے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے طلب فرمایا ہے۔اب لفظ مسعود جو آپ کا نام ہے اس میں بھی مبارک خوشخبری ہے یعنی صرف مسعود دہلوی صاحب کو کیوں طلب کیا گیا اور بھی بڑے مخلص بندے موجود تھے لیکن یہ بھی بہت مخلص ہیں اس میں بھی سند ہوگئی 66