خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 521 of 682

خطبات وقف جدید — Page 521

521 حضرت خلیفة المسیح الرابع لیکن نام مسعود میں ایک حکمت ہے کہ دور سعید آنے والا ہے۔ایک ایسا دور آنے والا ہے جس کو خدا تعالیٰ نے مسعود دور قرار دیا ہے کہتے ہیں ” طلب فرمایا ، ہمیں خوشی خوشی ایک بہت کشادہ سڑک پر جارہا ہوں۔‘اب کشادہ سڑک بھی نمایاں طور پر ذہن نشین ہوئی ہے صاف پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کی ترقی کے لئے سڑکیں کشادہ کر دی ہیں یہ ضمنا بات کرتے ہیں مگر خواب میں پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کی ترقی کے لئے سڑکیں کشادہ کر دی ہیں یہ ضمنا بات کرتے ہیں مگر خواب میں جو باتیں ذہن میں نقش ہو جائیں وہ اہمیت رکھتی ہیں۔1993ء کی خواب میں ایک سڑک کی کشادگی ان کے ذہن پر نقش رہی ہے۔پھر کیا دیکھتا ہوں کہ ایک بہت عظیم الشان عمارت کے وسیع کمرے میں داخل ہوتا ہوں یہ عمارت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت ہے اور بہت عظیم الشان ہو چکی ہے اور ہوتی چلی جائے گی وہاں۔“ ”اس میں ایک بہت بڑی اور نہایت شاندار میز کے ساتھ ایک بہت شاہانہ کرسی پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سربراہ مملکت کی حیثیت سے رونق افروز ہیں۔اب وہ گورنر جنرل کی پیشگوئی کو یا درکھیں۔یہ سر براہ مملکت کی حیثیت سے ان دونوں باتوں کا آپس میں ایک تعلق واضح اور ٹھوس طور پر قائم ہو جاتا ہے میز پر حضور کے دائیں بائیں فائلیں اور کا غذات“ دستخط کر رہے ہیں یہاں فیصلہ ہو رہا ہے ، اس پر فیصلہ ہو رہا ہے۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو رویا میں جو مسعود دہلوی صاحب نے دیکھا تھا آجکل حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی غلامی میں میں بالکل یہی کرتا ہوں۔میز میری فائلوں سے بھری ہوئی ہوتی ہے اور ملاقاتیوں کے آنے سے پہلے کافی سمیٹنی پڑتی ہیں ادھر اُدھر۔اور جب کوئی نہ ہو تو انبار لگے ہوتے ہیں فائلوں کے کبھی دائیں طرف کے فیصلے ہو رہے ہیں کبھی بائیں طرف کے فیصلے ہو رہے ہیں۔کبھی شمال کے کبھی جنوب کے اور عموما میں بعض فائلیں ایک طرف رکھتا جاتا ہوں بعض فائلیں دوسری طرف رکھتا جاتا ہوں جو نسبتاً عام ہیں وہ ایک طرف اور جن کو خصوصیت سے دوبارہ دیکھنا ہے وہ میں الگ رکھتا ہوں تو اسی طرح کا ایک نظارہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مسعود دہلوی صاحب کو دکھایا گیا۔میں کمال درجہ ادب و احترام سے السلام علیکم عرض کرتا ہوں حضور علیہ الصلوة والسلام وعلیکم السلام فرمانے کے بعد اپنے بائیں ہاتھ رکھے ہوئے کا غذات میں سے ایک فل سکیپ کاغذ اٹھاتے ہیں۔یہ لفظ فل سکیپ اصل میں Fool's Cap ہے۔اس سے بنا ہوا ہے پرانے زمانے میں پاگلوں کی یہاں جو ہوتے ہیں مسخرے، بچے ان کے لئے ایک مسخری سی کیپ بنایا کرتے تھے کا غذ کی۔وہ جتنے کاغذ میں بنتی تھی انھوں نے اسی کو فل سکیپ کہہ دیا ہے اور اب وہ سائز رائج ہی ہو گیا۔دنیا میں تو وہ ا