خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 519 of 682

خطبات وقف جدید — Page 519

519 حضرت خلیفۃ المسیح الرابع چینل کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جاپان، انڈونیشیا، ملائیشیا اور جو South Pacific کے جزائرNorth Pacific کے جزائر اتنا بڑا دائرہ ہے اس کا ، سارے استفادہ کر سکیں گے اور براہ راست MTA کے پروگرام ان کو میسر آجائیں گے جس کے لئے وہ اب تک ترس رہے تھے تو نئے سال کی اس خوشخبری میں اس کو بھی بہت اہمیت ہے اللہ تعالیٰ آپ کو مبارک کرے کہ یہ خوشخبریاں اللہ نے پہلے سے ہمارے لئے مقدر کر رکھی تھیں جن کو اب ظاہر فرما رہا ہے۔اب ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ MTA کا آغاز جو باقاعدہ ٹیلی ویژن کے ذریعے آغاز ہوا ہے، یہ جاری ہوا ہے MTA کا نظام ، یہ سات جنوری 1994 ء کو ہوا تھا اس طرح MTA کے آغاز کو اس سال سات جنوری کو پانچ سال پورے ہو چکے ہونگے تو پانچ سال کا سنگ میل بھی ایک اہمیت رکھتا ہے اس پہلو سے اللہ تعالیٰ فضل فرمائے گا۔اب جہاں تک اگلے سال اور آئندہ صدیوں کی خوشخبریوں کا تعلق ہے اس کے متعلق اب میں 1899 ء کا ایک الہام آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔1999ء کا سال جواب طلوع ہوا ہے یہ بہت زیادہ برکتوں کا سال ہے اس کی کچھ برکتیں وہ ہیں جو 98 ء کے الہامات کے نتیجے میں اس سال کو حاصل ہوئی ہیں۔اس سال نے 98 ء کا ورثہ پایا اور اب 99ء میں یہ برکتیں پھیلیں گی اور 99ء میں جو خو شخبریاں مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دی گئی تھیں وہ اتنی عظیم الشان ہیں صرف یہ ذکر نہیں ہے کہ تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا وہ تو کایا ہی پلٹ گئی ہے وہ دیکھ کر تو دل بلیوں اچھلتا ہے کہ سبحان اللہ اللہ تعالیٰ نے کس طرح نئی صدی میں داخل ہونے کے انتظام جماعت کے لئے کر رکھے ہیں اور پہلے ہی سے کیا فیصلے کئے ہوئے تھے۔الہامات کی اب شوکت دیکھئے۔الہام 1899ء مبشروں کا زوال نہیں ہوتا گورنر جنرل کی پیشگوئیوں کے پورا ہونے کا وقت آ گیا ہے۔مبشروں کا زوال نہیں ہوا کرتا باقی سارے زوال میں چلے جائیں۔جماعت احمدیہ سے جو اس مبشر نے وعدے کئے تھے جس کو خدا نے وعدے دیے ، مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام، یہ وہ ذکر ہے۔فرمایا مبشروں کا زوال نہیں ہوا کرتا ہی ناممکن ہے، اور اب کیا وقت ہے؟ گورنر جنرل کی پیشگوئیوں کے پورا ہونے کا وقت آ گیا ہے۔حاشیہ میں فرمایا: ”ہمارا نام حکیم عام بھی ہے۔حکم عام یعنی عام حکم بنایا گیا ہے۔خدا تعالیٰ نے عام حکم بنا دیا ہے مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو حکم عدل جو پیشگوئیوں میں نام آیا تھا تو فرمایا حکیم عام ایک نام ہے ہمارا اور انگریزی ترجمہ کیا جائے تو گورنر جنرل ہی ہوتا ہے۔تو اس لئے جو الہام کے لفظ ہیں گورنر جنرل کی پیشگوئیوں کے پورا ہونے کا وقت آگیا ہے یہ اس حکم عام کی طرف اشارہ ہے یعنی اسی وقت کی تعبیر میں