خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 356 of 682

خطبات وقف جدید — Page 356

356 حضرت خلیفہ المسیح الرابع پیچھے نہیں بلکہ بعض پہلو سے بہت آگے ہے یعنی بعض دفعہ میں دیکھ کر حیران رہ گیا کہ نہایت غریب لوگ جن کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہوتی تھی جن کو 24 گھنٹے میں صرف ایک کھانا ملتا تھا تو وہ غنیمت سمجھتے تھے۔وہ بھی جماعت کے لئے مالی قربانی کا جذبہ رکھتے تھے اور ہمیشہ چندے میں شوق سے شامل ہوتے تھے۔غریب غریب نہایت ہی غریب گاؤں میں میں نے دیکھا کہ بڑے ذوق شوق سے مسجد میں بنارہے ہیں بغیر کسی سے کچھ مانگے سالہا سال مسلسل محنت کرتے چلے جا رہے ہیں جو کسی کو تو فیق ملتی ہے وہ مسجد کے لئے پیش کر دیتا ہے۔پس جماعت افریقہ پر جماعت کے منتظمین کو بدظنی کا کوئی حق نہیں ہے اور یہ بدظنی ان کو نقصان پہنچائے گی اور یہ بدظنی آئندہ نسلوں کو بھی نقصان پہنچائے گی۔افریقہ میں جس تیزی کے ساتھ احمدیت پھیل رہی ہے اسی تیزی کے ساتھ افریقہ کی نئی آنے والی نسلوں کو یا نئی پیدا ہونے والی نسلوں کو بھی اور نئے آنے والے افراد کو بھی فوری طور پر بلا تاخیر مالی قربانی کا چسکا ڈال دینا چاہئے۔مالی قربانی کا جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے واقعی ایک چسکا ہے دنیا والے جس طرح آجکل منشیات کی عادت Drug Addiction میں مبتلا ہورہے ہیں میں نے دیکھا ہے جماعت احمدیہ میں بہت سارے احمدی ایسے ہیں جن کو چندے کی Addiction ہو گئی ہے اور یہ ایڈکشن پھر اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ ان کو سنبھالنا پڑتا ہے۔روکنا پڑتا ہے کہ بھئی ابھہر وزرا بس کرو تمہارے اپنے عزیز ہیں قریبی ہیں ان کا بھی کچھ خیال کرو اور خلیفہ وقت کو یہ بھی نظر رکھنی پڑتی ہے کہ کون توفیق سے آگے بڑھ رہا ہے لیکن یہ ایسا نشہ ہے کہ جن کو پڑ جاتا ہے واقعی نشہ بن کے چمٹ جاتا ہے اس لئے بجائے اس کے کہ ہم اپنی نسلوں کو دنیا کے نشوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ مول لیں انکو یہ اچھے نشے لگا دیں، یہ ایسے نشے ہیں جو پھر ان کو سنبھال لیں گے۔آئندہ نسلوں کو سنبھال لیں گے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ ایک نیکی کا قدم دوسری نیکیوں کے قدم اٹھانے کی توفیق دیتا چلا جائے گا۔اس وقت جور پورٹ میرے سامنے ہے جو اعدادو شمار میرے سامنے ہیں ان کی رو سے جو اوّل دوم سوم ممالک کے متعلق میں اعلان کروں گا غالبا یہ ترتیب تو الا ماشاء اللہ قائم رہے گی لیکن ہو سکتا ہے کچھ حصوں میں کچھ تبدیلی بھی ہو جائے کیونکہ بہت سے کوائف ابھی تک موصول نہیں ہوئے۔یہ جو کوائف میں آپ کے سامنے پیش کرنے والا ہوں یہ نامکمل ہیں کیونکہ ابھی تک وقف جدید کے معاملے میں پوری تندہی کے ساتھ مستعدی کے ساتھ جماعتیں رپورٹ نہیں بھجواتیں۔اس وقت تک جو کوائف ہیں ، پاکستان کے کوائف کا جہاں تک تعلق ہے حسب سابق خدا تعالیٰ کے فضل سے کراچی سر فہرست ہے۔پچھلے سال بھی سر فہرست تھا اور امسال بھی سر فہرست ہے اور پچھلے سال سے خدا کے فضل سے نمایاں طور پر بڑھ کر کراچی نے