خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 335 of 682

خطبات وقف جدید — Page 335

335 حضرت خلیفة المسیح الرابع خطبه جمعه فرموده 6 جنوری 1989 ء بیت الفضل لندن) تشہد ،تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ کی تلاوت فرمائی: مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُصْعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً وَاللَّهُ يَقْبِضُ ص وَيَبْصُطُ وَ إِلَيْهِ ُترْجَعُونَ O اور پھر فرمایا: (البقرة : 246) یہ جمعہ 1989ء کا پہلا جمعہ ہے اور سابقہ روایات کے مطابق نئے سال کے پہلے جمعہ یا اس سے گزرے ہوئے سال کے آخری جمعہ میں وقف جدید کے سال نو کا اعلان ہوا کرتا ہے۔لیکن اس سے پہلے کہ میں وقف جدید کے متعلق کچھ کہوں میں تمام دنیا کی جماعتوں کے تمام احباب اور خواتین اور بچوں کو نئے سال کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔میہ سال ہمارے لئے ایک خاص اہمیت کا سال ہے کیونکہ تقریباً دو مہینے اور سترہ دن کے بعد احمدیت کی نئی صدی کا سورج طلوع ہونے والا ہے اور احمدیت کی پہلی صدی اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ پوری شان کے ساتھ برکتیں پیچھے چھوڑتی ہوئی رخصت ہونے والی ہے۔تو اس پہلو سے یہ سال جدائی کا سال بھی ہے اور وصل کا سال بھی ہے۔ایک ایسا دن جدا ہونے والا ہے جو اپنی روشنی میں ہمیشہ آئندہ ہر صدی سے بڑھ کر چھکے گا یعنی پہلی صدی کا دن کیونکہ اس کے سر پر وہ امام ظاہر ہوئے جن کی خوشخبری حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے خود عطا فرمائی اور جس کی تیرہ صدیوں تک اُمت انتظار کرتی رہی۔پس اگر چہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ احمدیت آئندہ صدی میں سینکڑوں ہزاروں گنا ترقی کرے گی لیکن وہ ساری ترقیاں مرہون منت ہیں ان قربانیوں کی جو اس پہلی صدی میں کی گئیں۔آئندہ صدی بھی قربانیاں مانگے گی، آئندہ صدی میں بھی قربانیاں پیش کی جائیں گی مگر جو آغاز کا نور ہے اسکو کسی طرح آئندہ آنے والی روشنیاں دھندلا نہیں سکتیں۔اب دراصل اسی نور کی برکت ہے جو پھیلتی چلی جائے گی اور یہ دن روشن سے روشن تر ہوتا چلا جائے گا یہاں تک کہ تمام دنیا پر اسلام کے کامل غلبہ کی صدی طلوع ہوگی۔اس پہلو سے یہ جو پہلی صدی پر شام آئی ہے یہ کچھ اداسی کی بھی کیفیت پیدا کرتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی تیز قدم بڑھانے کی طرف بھی ہمیں اُبھارتی ہے اور جیسے جیسے سورج غروب ہونے کا وقت قریب آ رہا ہے یہ