خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 256 of 682

خطبات وقف جدید — Page 256

عروسة۔عروسة 256 حضرت خلیفہ مسیح الرابع نہیں بڑھ سکے گا۔پس کہو اور جرات سے کہو کہ ہم اگلے وقتوں کی ہیں لیکن اُن اگلے وقتوں کی جو محمد مصطفیٰ کے وقت تھے۔وہ کہتے ہیں پگلیاں ہو گئی ہو تو کہو کہ ہاں ہم پگلیاں ہیں دیوانیاں ہیں لیکن محمد مصطفیٰ کی پگلیاں ہیں اور دنیا کی فرزانگیوں سے ہماری کوئی بھی نسبت نہیں ہے نہ ہی ہم اس فرزانگی کو حرص کی نظر سے دیکھتی ہیں۔ہماری دیوانگی جو آنحضور ﷺ کی محبت اور پیار کی دیوانگی ہے تمہاری فرزانگی سے کروڑوں گنا افضل اور زیادہ پیاری ہے۔اگر یہ احساس پوری طرح بیدار ہو تو یہ پر دے تکلیف کی بجائے لطف کا موجب بن جاتے ہیں اور معاشرے کو ایک عجیب جنت عطاء ہوتی ہے پس قربانی تو دراصل ہے ہی کوئی نہیں یہ تو نعمت ہی نعمت ہے اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ اس نے ہمیں یہ نعمت پہلے بھی عطاء فرمائی تھی اور اب دوبارہ اس نعمت پر پوری شان کے ساتھ قائم ہونے کی توفیق عطاء فرمائی ہے۔پس دعا کرتے رہیں اور کوشش کرتے رہیں اور اپنے دائیں بائیں آگے پیچھے نصیحت جاری رکھیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہر طرح سے اسلامی معاشرے کی تمام قدروں کو زندہ اور اعلیٰ اور ارفع طور پر دنیا کے سامنے پیش کرنے کی توفیق عطا فرماتا رہے۔اب میں صرف چند لفظوں میں وقف جدید کے نئے سال کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔جمعہ پر آنے سے قبل مجھے وقف جدید والوں کی طرف سے ایک ارجنٹ URGENT یعنی فوری چٹھی ملی کہ وقف جدید کے نئے سال کا اعلان ہونا ہے اور گزشتہ طریق یہی ہے کہ یہ اعلان جلسہ سالانہ کے بعد پہلے خطبہ جمعہ میں کیا جاتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس کے لئے کسی خاص تحریک کی ضرورت ہی نہیں ہے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے وقف جدید میں ہمیشہ پہلے سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اور آئندہ بھی اسی طرح حصہ لیتی رہے گی۔چونکہ اس تحریک کو بہت اچھی خدمت کی توفیق مل رہی ہے اسلئے اس کی ضرورتوں کو جو دراصل جماعت کی ضرورتیں ہیں جماعت نے بہر حال پورا کرنا ہے اور وہ انشاء اللہ تعالیٰ پوری کریگا۔ان چند الفاظ کے ساتھ میں وقف جدید کے نئے سال کا اعلان کرتا ہوں۔سب دوست یہی کوشش کریں کہ جہاں تک توفیق ہو پہلے سے بڑھ کر اس میں حصہ لیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی تو فیق عطاء فرمائے آمین۔الفضل مورخہ 24 مارچ 1983ء)