خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 441
خطبات طاہر جلد ۹ 441 خطبہ جمعہ ۲۷ جولائی ۱۹۹۰ء موجب بنی۔پس یہ ریاء نہیں ہے یہ حیاء ہے اور حیا اور ریاء میں یہی فرق ہے۔حیاء تو اُس سے بھی چھپنے پر آمادہ کرتی ہے جس سے کوئی چھپ نہیں سکتا لیکن دونوں کیفیت کا نام ہے۔پس مؤمن کی سوسائٹی اگر بعض بدیاں بھی رکھتی ہے تو حیاء کے ذریعے وہ پتوں سے اپناتن اپنی کمزوریاں ڈھانپنے کی کوشش کرتی رہتی ہے اور اس کے نتیجے میں نقصان نہیں بلکہ فائدہ پہنچتا ہے۔دیکھنے والوں کے لئے ٹھو کر نہیں ہوتی اور اپنے لئے وہ حیا اکسیر کا کام کرتی چلی جاتی ہے اور دن بدن انسان اپنی بدیوں سے خود شر ما تا رہتا ہے۔پس وہ لوگ جو سلوک کی راہوں پر چلنے کے واقف ہیں وہ جانتے ہیں بسا اوقات جب ان سے بدیاں نہیں چھٹتیں تو کیسے کیسے اپنے نفس سے شرمندہ رہتے ہیں۔حیاء اور ریاء میں یہی فرق ہے۔ریا کار کی بدیاں اگر دوسرے کو معلوم نہ ہوں تو اسے کوئی پرواہ نہیں ہوتی اور اُس کو کوئی شرم نہیں آتی۔اُس کو صرف اُس وقت شرم آتی ہے جب اس کی بدیاں پکڑی جائیں اور غیر ان کو دیکھ لیں۔وہ مؤمن جو ریا نہیں کرتا بلکہ حیاء کرتا ہے اس کو تو کوئی بھی دیکھ نہیں رہا ہوتا تب بھی وہ شرما رہا ہوتا ہے۔اپنی ذات سے شرما رہا ہوتا ہے اپنے خدا سے شرما رہا ہوتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ میں اپنے آپ کو کسی طرح چھپا لوں۔اسی طرح استغفار ہے کیونکہ استغفار کا مطلب ہے اپنے آپ کو ڈھانپنا جیسے بعض دفعہ کیڑے جو روشنی برداشت نہیں کر سکتے وہ زمین کو کریدتے ہوئے زمین میں چھپ جاتے ہیں اپنے اوپر مٹی ڈال لیتے ہیں۔پس ایسے وہ مؤمن جو خدا کے نور سے اس لئے شرماتے ہیں کہ وہ بد ہیں اور ان کے اندر کمزوریاں ہیں وہ اپنے اوپر استغفار کے پر دے ڈالتے ہیں اور وہی استغفار ہے جو قبولیت کی اہلیت رکھتی ہے اور اس کے نتیجے میں انسان کو سچی تو بہ نصیب ہوتی ہے۔پس ہمیں ان معنوں میں اپنی بدیوں کو ڈھانپنا چاہئے کہ ہمارا ڈھانپنے کا مقصد ریا کاری نہ ہو بلکہ حیاء ہو اور اس حیاء کے نتیجے میں کچی استغفار پیدا ہو اور استغفار کے نتیجے میں ہم مسلسل کوشش بھی کریں اور دعائیں بھی کریں۔پس وہ لوگ جو خصوصیت کے ساتھ اس جلسے میں شرکت کے لئے تشریف لائے ہیں اپنے اپنے ملک میں ان کی جو بھی حالت تھی یہاں وہ نسبتنا زیادہ احتیاط کریں کہ یہاں حیا میں کمی دوسروں کے لئے اُن کے ایمان کی ٹھوکر کا موجب بھی بن سکتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ مؤمن سے جو اعلیٰ تقاضے قرآن کریم ہم سے رکھتا ہے