خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 330
خطبات طاہر جلد ۹ 330 خطبه جمعه ۱۵/جون ۱۹۹۰ء اسی خطبے میں میں نے ایک روسی انسائیکلو پیڈیا یا مقالے کا ذکر کیا تھا کہ اس سے مجھے معلوم ہوا تھا کہ جماعت احمدیہ کی کچھ شاخیں روس میں ابھی تک موجود ہیں لیکن ہمارا ان سے رابطہ نہیں ہے اور میں نے بیان کیا تھا کہ یہ اطلاع مجھے ایک روسی رسالے کے مضمون کا ترجمہ پڑھ کر ہوئی۔روسی زبان کے ہمارے ماہر خاور صاحب ہیں ان سے میں نے اب کہا تھا کہ وہ اصل حوالہ نکالیں۔چنانچہ انہوں نے آج وہ حوالہ پیش کیا ہے۔یہ رسالہ نہیں بلکہ با قاعدہ ایک کتاب ہے جس میں انسائیکلو پیڈیا کے رنگ میں گہرے تحقیقی مضامین اور اعداد و شمار شائع ہوتے ہیں۔اس کا عنوان ہے: About the teachings and legends of the Ahmadia Muslim sect۔یہ ایک بڑی کتاب کا حصہ ہے۔یعنی اس میں ایک مضمون ہے جو اپنی ذات میں الگ شائع نہیں ہوا بلکہ ایک بڑی کتاب جو مشرقی ممالک میں مذاہب سے تعلق رکھتی ہے اس میں سے لیا گیا ہے۔اس کا عنوان یہ ہے۔Religion and Muslim society of the people of the East ۱۹۷۱ء میں یہ کتاب شائع ہوئی تھی۔اس کے الفاظ یہ ہیں۔یعنی جب ۱۹۲۰ء کا دھا کا اپنے اختتام کو پہنچ رہا تھا۔at the end of Twenties۔Ahmadia Groups were also found in the Soviet Central Asia احمد یہ گروپس ہیں یعنی ایک جماعت نہیں بلکہ کئی جماعتیں سوویت سنٹرل ایشیا میں اس وقت پائی گئی تھیں۔But they, according to the declaration of the head of the whole Ahmadia Sect, did not then have connection with the Indian centre۔لیکن وہ اپنے عالمی امام کی ہدایت کے تابع ہندوستانی مرکز سے منقطع رہیں اور انہوں نے اپنا رابطہ قائم نہ کیا۔یہ بات میں نے خطبے میں بیان کر دی تھی لیکن میں نے یہ بھی بیان کیا تھا کہ یہ معلوم ہوتا ہے