خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 134
خطبات طاہر جلد ۹ 134 خطبہ جمعہ ۱۶ مارچ ۱۹۹۰ء وفاداری کے اور کیا بلحاظ زبان کی سلاست کے۔انہوں نے مجھے بتایا کہ قرآن کریم کا وہ ترجمہ جو جماعت نے کیا ہے وہ غیر معمولی طور پر ان سے بڑھ گیا ہے۔ایک صاحب نے یہاں تک بتایا کہ میرے پاس پانچ دوسرے تراجم ہیں اور میں ایک لمبے عرصے سے ان تراجم کا بڑے غور سے مطالعہ کر رہا ہوں لیکن جب تک احمدی ترجمہ میرے ہاتھ نہیں آیا مجھے حقیقت میں قرآن کریم کے علوم سے تعارف نہیں ہوا اور اب میرے دل میں قرآنی مضامین کی عظمت بیٹھی ہے کیونکہ بڑی وضاحت کے ساتھ آپ کے علماء نے ہر پہلو سے تمام مشکل مقامات کو روشن کر دیا ہے۔بہر حال منصور صاحب کی یہ خواہش تھی کہ یہ خطبہ یہاں دیا جائے باوجود اس کے کہ جگہ چھوٹی تھی لیکن چونکہ انہوں نے اپنے ساتھ گھر کے نیچے ایک اور گھر بھی کرایہ پر لیا ہے اور وہاں بھی مستورات کا انتظام موجود ہے اس لئے خدا کے فضل سے یہاں ہم پورے آگئے۔یہاں کی جماعت تو جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایک ہی گھر پر مشتمل ہے لیکن میڈرڈ سے ان کے بھائی، ان کی والدہ وغیرہ اور بہنیں اور پھر پید روآباد سے ان کے والد اور جماعت کے دیگر مخلصین یہاں جمعہ پڑھنے کی خاطر پہنچ گئے اس لئے خدا کے فضل سے یہاں کافی رونق ہے۔خاطبہ کا شہر مسلمانوں کے آثار باقیہ کی وجہ سے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے اور یہ سارا علاقہ سپین میں ایک پہلو سے ممتاز ہے یعنی قبلا نیہ یا اس سے ملتا جلتا کوئی نام ہے جس میں کئی صوبے شامل ہیں یہاں مسلمانوں نے آبپاشی کا ایک ایسا عظیم الشان نظام چھوڑا ہے جو تقریباً ہزار برس سے اسی طرح جاری وساری ہے اور زمانے کی ترقی کے باوجود آج تک عصر جدید کے انجینئر ز اس نظام میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکے بلکہ اسی نظام کو اپنے اصل حال پر قائم رکھنا ہی ان کا بڑا کارنامہ ہے۔یہ آب پاشی کا ایسا نظام ہے جس میں بغیر کسی شور کے بغیر کسی آواز کے بلکہ دیکھنے والے کو نمایاں طور پر نظر بھی نہیں آتا کہ پانی کہاں سے آ رہا ہے اور کدھر کو جارہا ہے۔اس وسیع علاقے کی زمین کے چپے چپے کی آب پاشی کا انتظام موجود ہے اور پہاڑوں پر سے اس طرح نہریں اور زیر زمین نالیاں کھینچ کر تمام ملک میں پانی پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے کہ بغیر کسی محنت ، بغیر کسی کوشش کے ہر زمیندار کو اپنی ضرورت کا پانی مہیا ہو جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہ علاقہ بہت ہی شاداب ہے، بہت عظیم الشان باغات کا علاقہ ہے اور ہر قسم کی بہترین فصلیں بھی یہاں ہوتی ہیں۔اس پہلو سے یہ چین