خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 133 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 133

خطبات طاہر جلد ۹ 133 خطبہ جمعہ ۱۶ مارچ ۱۹۹۰ء عاجزانہ دعائیں کرتے ہوئے دل کو تبلیغ میں ڈال دیں تا کہ سپین میں اسلام نئی شان کے ساتھ دوبارہ زندہ ہو ( خطبه جمعه فرموده ۱۶ / مارچ ۱۹۹۰ء بمقام JATIVA سپین) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: آج ہمیں یہ جمعہ چین کے ایک چھوٹے سے قصبے خاطبہ (Xativa) میں پڑھنے کی توفیق مل رہی ہے ، خاطبہ کا ایک تلفظ شاطبہ (Xativa) بھی ہے اور یہ معین طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ کون سا تلفظ درست ہے۔یہ قصبہ اگر چہ چھوٹا ہے لیکن تاریخی لحاظ سے غیر معمولی اہمیت کا حامل قصبہ ہے اور یہاں اس کے ماحول میں پہاڑوں کے اوپر آج تک مسلمانوں کی عظمت کے آثار باقیہ ان کی عظیم تاریخ کی اور ان کی یہاں موجودگی کی گواہی دے رہے ہیں۔یہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک احمدی خاندان آباد ہے۔یعنی ڈاکٹر منصور احمد جن کو خدا تعالیٰ نے ایک اور ماہر لسانیات کے ساتھ مل کر قرآن کریم کے پہلے سپینش زبان میں ترجمہ کی توفیق دی اور اللہ کے فضل کے ساتھ ان کا یہ ترجمہ بہت ہی مقبولیت اختیار کر گیا۔یہاں آنے سے پہلے جب پید رو آباد میں مجھے چند روز ٹھہرنے کا موقع ملا تو وہاں بعض ایسے سپینش علم دوستوں سے ملنے کا موقع ملا جنہوں نے قرآن کریم کا گہرا مطالعہ کیا ہے اور دوسرے تراجم کے ساتھ ہمارے تراجم کا موازنہ بھی کیا ہے۔چنانچہ انہوں نے بالا تفاق بڑے زور سے اس بات کی گواہی دی کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کا ترجمہ ہر دوسرے ترجمہ پر نمایاں فوقیت رکھتا ہے۔کیا بلحاظ مضمون کی