خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 696
خطبات طاہر جلد ۸ 696 خطبه جمعه ۲۷/اکتوبر ۱۹۸۹ء آپ نے دیکھے اور کچھ بعد میں پاکستان میں اور دوسرے ممالک میں ویڈیو کے ذریعے دکھائے گئے۔ان کو دیکھنے کے بعد اس کثرت سے خط مل رہے ہیں کہ ہمارے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ جماعت احمدیہ کو خدا تعالیٰ نے کتنی ترقی عطا فرما دی ہے اور کسی تیزی سے ترقی عطا فرما تا چلا جا رہا ہے۔بعض لوگوں نے لکھا کہ یہ ساری ویڈیو ہم نے روتے روتے دیکھی اور یہ سارے خوشی کے اور تشکر کے آنسو تھے۔کہتے ہیں ہم کھولتے تھے گھر والے اور لمبا عرصہ تھا بار بار دیکھنی پڑتی تھی اور ہمارے آنسو رواں ہو جاتے تھے اور ہم خدا کے شکر کے سجدے بجالاتے تھے کہ اے خدا! تو نے کہاں سے کہاں پہنچادیا ہے اور کتنی عظیم الشان فتوحات کے آغا ز فرما دئے ہیں۔ابھی تو دروازے کھلے ہیں، ابھی تو نئے ایوان ہمارے سامنے آئے ہیں ابھی تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس انگلی صدی میں ان نئے ترقی کے راستوں پر چل کر ہم نے بہت سی فتوحات حاصل کرنی ہے اور اب صدیوں کے حساب سے نہیں سالوں کے لحاظ سے سفر طے ہونے والے ہیں۔ایسے سفر سالوں میں طے ہوں گے جو قو میں صدیوں میں طے کیا کرتی ہیں اس لئے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خدا کی طرف سے جو بھی خوشخبری ملتی ہے وہ ضرور پوری ہو کے رہتی ہے کوئی دنیا کی طاقت اس کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی اور یہ خوشخبریاں پاکستان کے حق میں بھی ضرور جماعت احمد یہ پوری ہوتی دیکھے گی یعنی اپنے حق میں پاکستان میں پوری ہوتی دیکھے گی اور جو چاہے دنیا زور لگالے خدا کی اس تقدیر کو نہیں بدل سکتے نہیں بدل سکتے ، ہرگز نہیں بدل سکتے۔جہاں تک پاکستان میں جماعت احمدیہ کی مالی قربانی کا تعلق ہے وہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی بارہا بیان کیا ہے ہر پہلو سے ہر مشکل دور میں ہمیشہ قدم آگے بڑھا ہے۔ایک بھی سال ایسا نہیں آیا جس کے متعلق ہم کہہ سکیں کہ کسی شق کے لحاظ سے پاکستان کی جماعت نے مالی قربانی میں پیچھے قدم اٹھایا ہو یا اس کے قدم رک گئے ہوں۔بلکہ ترقی کی رفتار بھی ہمیشہ اللہ کے فضل اور رحم کے ساتھ آگے بڑھتی چلی گئی۔ہے۔تحریک جدید کے نقطہ نگاہ سے بھی خدا کے فضل سے اب تک پاکستان دنیا بھر میں قربانی کے میدان میں صف اول میں پہلا ہے اور جہاں تک تعداد کا تعلق ہے یعنی چندہ دہندگان کی تعداد کے لحاظ سے اس میں بھی خدا کے فضل سے ساری دنیا میں پہلا ہے اور پاکستان کے چندہ دہندگان کی