خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 695 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 695

خطبات طاہر جلد ۸ 695 خطبه جمعه ۲۷/اکتوبر ۱۹۸۹ء وفا کے ساتھ ان قربانیوں پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔یہ جو پہلو ہے یہ بعد کی دنیا زیادہ شان اور وضاحت کے ساتھ دیکھ سکے گی۔جس دور میں تاریخ بن رہی ہو وہاں اس قدر وضاحت کے ساتھ یہ باتیں دکھائی نہیں دیا کرتیں کیونکہ ہم ان تکلیفوں میں ملوث ہو چکے ہیں اور ان تکلیفوں کی لذت بھی محسوس کر رہے ہیں۔دکھ کے ساتھ ساتھ لذت کا پہلو بھی مسلسل جاری ہے اس لئے ہم جو اس دور میں اس وقت ملوث ہیں ان کھلاڑیوں کی طرح جو کھیل میں مصروف ہوں وہ سارے کھیل کے مجموعی نظارے کو اس طرح نہیں دیکھ سکتے جس طرح باہر کے بیٹھے ہوئے تماشائی دیکھ سکتے ہیں۔تو یہ تاریخ کے تماشائی بعد میں آیا کرتے ہیں۔وہ جب مڑ کر دیکھیں گے اور جماعت احمدیہ کے اس دور پر نظر کریں گے تو حیرت کے ساتھ دیکھیں گے کہ یہ کیسی جماعت تھی کیسے لوگ تھے۔کیسے صبر آزما مشکل وقتوں میں خدا تعالیٰ نے ان کو ثبات قدم کی توفیق بخشی اور کتنے وسیع پیمانے پر اتنے بھاری ابتلا اور اتنے بھاری تشد داور دباؤ کے باوجود اپنے ایمان کی حفاظت کی توفیق عطا فرمائی ہے۔تو وہ یقیناً اس دور کو مذہب کی دنیا میں ایک عظیم الشان دور کے طور پر شمار کیا کریں گے اور یہ امر واقعہ بھی ہے۔تو میں نے یہ کہا ان سے کہ تم لوگ کیا کوشش کر رہے ہو کبھی خدا کے فضلوں کی بارش کو بھی کسی نے روکا ہے۔ناممکن بات ہے اور یہ بارش اگر پاکستان تک محدود رہتی تو پھر بھی ان کی دخل اندازی کے نتیجے میں ہم کہیں کہیں رخنے پیدا ہوتے دیکھ لیتے۔بعض چھتوں کے نیچے خشکی دکھائی دیتی بعض سائبانوں کے نیچے ہم سمجھتے کہ پانی کا اثر نہیں پہنچا مگر خدا نے تو اس بارش کو ایک عالمی بارش بنادیا۔تمام دنیا میں اس زور کے ساتھ یہ برکھا برسی ہے اور اس شان کے ساتھ برستی چلی جارہی ہے کہ عقلیں دنگ رہ جاتی ہیں۔کہاں ان کی طاقت ہے، کہاں ان کی مجال ہے، کہاں ان کے اندر یہ استطاعت ہے کہ دنیا کے کسی ملک میں جا کر جماعت احمدیہ کی ترقی کو روک سکیں اور جس تیزی سے یہ ترقیات اپنی رفتار میں بڑھ رہی ہیں وہ ایک حیرت انگیز نظارہ ہے۔بعض خوشخبریاں ایسی ہیں جو انشاء اللہ میں بعد میں آپ کو بتاؤں گا جو اس وقت اپنے تخلیق کے مراحل میں ہیں اور بہت ہی عظیم الشان خدا تعالیٰ کی طرف سے آئندہ کے لئے خوشخبریوں کے آثار ظاہر ہو چکے ہیں اور بنیاد میں قائم ہو رہی ہیں جو کچھ جلسہ سالانہ تک ہو چکا تھا اس کے کچھ نظارے