خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 411 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 411

خطبات طاہر جلد ۸ 411 خطبہ جمعہ ۶ ارجون ۱۹۸۹ء کوئی دنیا کی طاقت اس رخ کو بدل نہیں سکتی۔اس لئے آپ نے دیکھا ہو گا کہ کھارے پانی میں پودے پرورش نہیں پاتے اسی لئے آپ نے دیکھا ہوگا کہ وہ زمینیں جو کلر کہلاتی ہیں وہاں زمیندار بیچارے زور مارتے رہ جاتے ہیں لیکن کچھ پیش نہیں جاتی۔جو بھی فصل وہاں لگا ئیں اگر وہ نمو بھی دکھائے بڑی خوبصورت تو دیکھتے دیکھتے مر جاتی ہے، سوکھ جاتی ہے۔وجہ یہ ہے کہ پودوں کے اندر کا پانی نسبتا پتلا ہوتا ہے اور باہر کا کھارا پانی جس میں نمکیات زیادہ ہیں وہ زیادہ کھارا ہوتا ہے۔اس لئے قانون قدرت سے کوئی دنیا کی طاقت مقابلہ نہیں کر سکتی۔اندر کا پانی بجائے اس کے کہ باہر سے جذب کرے کسی چیز کو وہ اپنے وجود کو چھوڑ کر باہر جانا شروع کر دیتا ہے۔اب قرآن کریم کی فصاحت و بلاغت کا یہ بھی ایک کرشمہ ہے کہ جو دو مثالیں دی ہیں ان میں اسلام کی مثال ایسے میٹھے پانی سے دی ہے جس میں نمکیات کا لجز کم ہے۔اسے اثر قبول کرنے والا نہیں بنایا اثر دینے والا بنا دیا ہے۔اثر سرایت کرنے والے صلاحیت اس کے اندر رکھ دی یہ بیان فرما کر کہ ایک طرف کھارا پانی ہے اور ایک طرف میٹھا پانی ہے اور یہ ایک دن ملنے والے ہیں اور اس میں اسلام کی آخری فتح کی خوشخبری بھی عطا کر دی گئی۔اب اسی بات کی طرف واپس لوٹتے ہوئے یعنی Osmotic Pressure کی طرف میں آپ کو بتاتا ہوں کہ جتنی بھی زندگی کی قسمیں ہیں وہ کلیۂ اس بات پر منحصر ہیں کہ زندگی کے اندر جو خلیوں سے اندر کا پانی باہر کے پانی کی نسبت گاڑھا ہوتا کہ باہر کا میٹھا پانی اندر کی طرف رُخ کر سکے اور پتلا پانی گاڑھے پانی کی طرف جائے گا۔روحانی ابتلاء میں ہم یہ کہیں گے کہ باہر کا پانی اندرونی وجود کی بقاء اور اس کے حیات کے لئے ضروری ہے۔اگر وہ نہ جائے تو وہ وجود مر جائے گا۔پس وہ سمندر جو کھارے پانی پر مشتمل ہیں اگر ان میں اسلام سرایت نہ کرے تو زندگی کی جتنی قسمیں وہاں موجود ہیں ان کے بچنے کی کوئی صورت نہیں ہے۔وہ بالاآ خرتباہ و برباد ہو جانے والی ہیں۔ایک پہلو سے اس مثال کا تجزیہ ہم اس طرح کر سکتے ہیں لیکن ایک اور پہلو بھی ہے جس پہلو سے جب اس مثال کا تجزیہ کرتے ہیں تو بات بالکل اور زاویہ سے دیکھی جاتی ہے اور میں اس کی طرف آپ کو اب متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔اب آپ اپنے آپ کو ایک ایسے پودے کے طور پر شمار کریں جو ماحول سے زندگی کا پانی جذب کر رہا ہے۔جب یہ پانی آپ جذب کرتے ہیں تو اگر یہ اسی حالت میں رہے جس حالت میں اندر داخل ہوا تھا تو اس کے اندر یہ اپنی خرابیاں اس پودے میں داخل کر لے گا اور وہ پودا