خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 410 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 410

خطبات طاہر جلد ۸ 410 خطبہ جمعہ ۶ ارجون ۱۹۸۹ء لیتے ہیں اور بعض قسم کی برقی تموجات کو دوسرے جسم میں داخل ہونے دیتے ہیں۔اسی طرح ایک جسم سے دوسرے جسم میں حرکت کرنے والے اور سرایت کرنے والے اثرات کے اوپر بھی Valves مقرر کئے جاتے ہیں کہ دنیا میں جتنی بھی آپ برقی مشینیں دیکھ رہے ہیں یہ سارے Valves پر کام کر رہی ہیں۔کمپیوٹر کی دنیا ہے آج کمپیوٹر میں بھی والوز ہیں جو کام کر رہے ہیں اگر یہ والوز نہ ہو تو کوئی دنیا کا کمپیوٹر چل ہی نہیں سکتا، اس کا تصور قائم نہیں ہو سکتا۔پس روحانی دنیا میں بھی ایسے ہی والوز کو استعمال کرنے کی ضرورت پڑتی ہے اور جہاں تک نظام زندگی کا تعلق ہے ہمیں خدا تعالیٰ کے بنائے ہوئے نظام زندگی سے استفادہ کرنا چاہئے اور Valves کا نظام وہاں سے سیکھنا چاہئے۔جب سمندروں کے ملنے کی بات ہوئی تو اس ضمن میں میرا خیال Osmotic Pressure پریشر کی طرف گیا۔قانون قدرت جس رنگ میں کارفرما ہے اس پر سائنسدانوں نے بڑا گہرا غور کیا ہے، اس کے تجزیئے کئے ہیں اور نباتاتی زندگی ہوں یا دوسری زندگی ہر قسم کی زندگی کے انحصار اور اس کے باقی رہنے اور اس کے قائم رہنے کے معاملے میں ایک سائنس کا قانون Osmotic Pressure سب سے زیادہ بنیادی کام کر رہا ہے اور سب سے زیادہ خاموش کام کر رہا ہے۔Osmotic Pressure سے مراد یہ ہے کہ جب دو مائع چیزیں آپس میں ملتی ہیں تو وہ مائع چیز جس کے اندر نمکیات زیادہ ہوں وہ مائع چیز اس چیز کا اثر قبول کرتی ہے جس میں نمکیات کم ہیں اور پانی جہاں نمکیات کم ہیں وہاں سے اس چیز کی طرف حرکت کرتا ہے جس میں نمکیات زیادہ ہیں۔اب یہ بظاہر عام آدمی کے لئے عجیب سی بات نظر آتی ہے اس سے کیا فرق پڑتا ہے، اس کا زندگی سے کیا تعلق ہے؟ لیکن جب میں آپ کو تفصیل سے سمجھاؤں گا تو آپ حیران رہ جائیں گے کہ ساری دنیا میں ہر قسم کی زندگی کا انحصار اس بنیادی قانون پر ہے۔زندگی کے خلیے ہمیشہ ہر روز ہرلحہ اسی قانون کے تابع اپنے طبعی جو ہر دکھا رہے ہیں اور ان کی بقاء کا انحصار اس قانون کے اطلاق پر ہے۔چنانچہ اب آپ دیکھیں کہ ساری زندگی جو بھی ہو اس کا آخری انحصار نباتات پر ہے اور نباتات کی بقاء اس قانون پر ہے۔جب ایک چھوٹا سا پودا زمین میں جڑیں داخل کرتا ہے تو اگر اس پودے کے اندر جو خلیے ہیں ان کا پانی پتلا ہو اور باہر کا پانی گاڑھا ہو تو اس قانون کے تابع خلیوں کے اندر کا پانی لازماً باہر کی طرف حرکت کرے گا اور وہ پودے سوکھ جائیں گے۔یہ ایسا قانون ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی،