خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 275 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 275

خطبات طاہر جلد ۸ 275 خطبه جمعه ۲۸ / اپریل ۱۹۸۹ء بات بھی ہے۔نجات میں لطف ہے اور مزہ ہے۔اگر ایک ہی نجات کا دن ہوتا تو آپ کے لطف اور مزے کا دن آپ کی زندگی میں بہت پیچھے رہ جایا کرتا، محض اس کی یاد میں رہ جایا کرتیں لیکن اللہ تعالیٰ کی عجیب شان ہے کہ اس نے انسان کو یہ مضمون باریکی سے سمجھنے کی ایسی توفیق عطا فرمائی، ایسی قابلیت بخشی ہے کہ ہر روز اس کے لئے کسی نہ کسی نجات کا دن ہوسکتا ہے اور جتنا وہ نجات حاصل کرتا چلا جاتا ہے ان بندھنوں کے پیچھے جن کو وہ تو ڑتا ہے کچھ اور بندھن بھی اس کو دکھائی دینے لگتے ہیں۔پھر وہ ان سے آزاد ہوتا ہے پھر ان کے پیچھے کچھ اور بندھن اس کو دکھائی دینے لگتے ہیں، پھر اس کے پیچھے کوئی اور بندھن دکھائی دینے لگتے ہیں اور تب انسان کو سمجھ آتا ہے کہ کس طرح عارف کامل حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا تھا کہ ہجرت کا مضمون کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔جس طرح بعض دفعہ پہاڑوں پر چڑھتے ہوئے ایک چوٹی کے بعد دوسری چوٹی پھر دوسری کے بعد تیسری دکھائی دیتی ہے اور انسان حیران ہوتا چلا جاتا ہے میں اپنی طرف سے سب سے بلند نظر آنے والی چوٹی کے سر پہ پہنچ گیا ہوں اس آگے جا کر پھر ایک چوٹی ہے۔یہ چوٹیاں تو ختم ہو جایا کرتی ہیں۔ماؤنٹ ایورسٹ پر آپ پہنچ سکتے ہیں۔ماؤنٹ ایورسٹ کے بعد پھر آپ کو آسمان کے سوا کچھ دکھائی نہیں دے گا لیکن وہ چوٹیاں جن کو سر کرنے کا قرآن مجید میں ذکر ملتا ہے وہ ہجرت اور توبہ کی چوٹیاں یہ نہ ختم ہونے والی ہیں۔تمام عمر کا سفر ہے لیکن اس سفر کے ساتھ ہر دفعہ جب ایک چوٹی کو سر کرتے ہیں تو ایک عجیب راحت محسوس کرتے ہیں، ایک عجیب لذت پاتے ہیں۔یہ لذتیں آپ کی زندگی میں پیچھے نہیں رہا کرتیں بلکہ آپ کا ساتھ دیتی چلی جاتی ہیں اور ہر لذت کا تنوع اس کے ساتھ آیا کرتا ہے۔ہر بدی سے نجات کا ایک اپنا لطف ہے اس کا ایک اپنا مزہ ہے جو دوسری بدیوں سے نجات کا نہیں ہے بلکہ اور قسم کی لذت آپ کو نصیب ہوتی ہے اور یہ تجربہ اگر آپ اختیار کریں Consiously یعنی بالا رادہ تو پھر آپ کو پتا لگے گا کہ میں کیا کہ رہا ہوں۔بعض دفعہ انسان Machanicaly یعنی رسمی طور پر اور جس طرح ایک مادی چیز کے ساتھ ایک انسان سلوک کرتا ہے بعض بدیاں چھوڑ دیا کرتا ہے بغیر کسی روحانی تجربے کے۔یہاں پچھلے دنوں ٹیلی ویژن کے اوپر ایسے پروگرام آرہے تھے کہ اب یہ تمباکونوشی ترک کرنے کا ہفتہ ہے اور بعض لوگ بتارہے تھے کہ ہم نے تمباکونوشی ترک کی اور اس طرح ان تجربوں میں سے ہم گزرے اور بعض نے اپنی لذتوں کا بھی بیان کیا لیکن جو ہجرت الی اللہ کی خاطر