خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 256 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 256

خطبات طاہر جلد ۸ 256 خطبه جمعه ۲۱ راپریل ۱۹۸۹ء وقتیں ہیں لیکن بہر حال اللہ کے فضل سے یہ دقتیں حل ہوئیں اور ہورہی ہیں۔۲۳ / مارچ تک تو ہم اس کام کا 113 حصہ بھی جماعت تک نہیں پہنچا سکے لیکن یہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ کام ہو چکے ہیں۔جو وقت طلب اور دقت طلب باتیں تھیں وہ حل ہو چکی ہیں۔اب صرف آخری چھپنے کی رسوم باقی رہ گئی ہیں۔وہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے تیزی کے ساتھ جاری ہیں اور اگلا قدم جو ہے بھجوانے کا وہ بھی کافی دقت والا قدم ہے اور کافی خرچ چاہتا ہے۔شپمنٹ اگر بھجوائیں تو اس میں بعض ممالک میں تین تین مہینے لگ جاتے ہیں۔اگر ہوائی جہاز کو استعمال کیا جائے تو جتنی کتا بیں ہم بھجوانا چاہتے ہیں اس کے اخراجات بہت زیادہ اٹھتے ہیں۔بعض جگہ طباعت سے بڑھ کر اس کے اخراجات آجاتے ہیں۔یہ ساری دقتیں ہیں ان کو لوظ رکھ کر بعض فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔کہیں وقت کو قربان کر کے پیسے بچائے جاتے ہیں کہیں پیسے قربان کر کے وقت بچایا جاتا ہے لیکن با قاعدہ پوری ہوش مندی کے ساتھ جہاں تک اللہ تعالیٰ نے عقل عطا فرمائی ہے یا ہمت عطا فرمائی ہے ہم اس کام پر مستعدی کے ساتھ لگے ہوئے ہیں اور میں جماعتوں کو مطلع کرتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ اس سال کے آخری حصے تک یہ سارا کام مکمل ہو چکا ہوگا لیکن جو کتابیں آپ تک پہنچ رہی ہیں ان کے متعلق آپ ساتھ ساتھ کام شروع کر دیں اور انتظار نہ کریں کہ یہ کمل ہو تو پھر آپ نمائشیں لگائیں۔کیونکہ سارا سال آپ نے کثرت کے ساتھ دوستوں کو یہ کام دکھانے ہیں اور اختتام تک اگر آپ نے تکمیل کا انتظار کیا تو پھر سال کا اکثر حصہ آپ کے ہاتھ سے نکل چکا ہوگا اور یہ ایسا کام نہیں ہے جس کو ایک دم ہزار ہا آدمیوں کو دکھایا جا سکے۔یہ کام ایسا ہے جو مستقل مسلسل محنت چاہتا ہے اور ہر ہفتے جماعت کو کام کرنا ہوگا اور اس کے لئے با قاعدہ گروہ بندیاں کرنی ہوں گی ، چھوٹے چھوٹے طبقوں میں ان لوگوں کو تقسیم کرنا ہو گا جن کو آپ نے یہاں بلانا ہے اور جن کو جماعت کے کاموں سے متعارف کروانا ہے۔پھر ان کے ساتھ رابطے پیدا کرنا ، ان کو دعوتیں دے کر سارے سال کا پروگرام بنانا اور اس پر عمل درآمد کرنے کے لئے ان کے ساتھیوں کی دیکھ بھال، آؤ بھگت کے لئے ٹیمیں مقرر کرنا، ان مشہور ہستیوں کے لئے جو اس موقع پر آپ سے تعاون کرتی ہوئی خوشی سے آنا قبول فرما ئیں ، ان کے لئے مناسب پبلسٹی کا انتظام کرنا۔بعض ایسے لوگ بھی آئیں گے جن کے اوپر خود ٹیلی ویژن چاہے گی کہ ہمیں وقت پر اطلاع دی جائے تا کہ ہم حاضر ہوں۔تو اسی طرح ریڈیو والے بھی ہوں گے ، اخبار جن کو کور کرنا چاہیں گے، ایسے لوگ