خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 166 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 166

خطبات طاہر جلد ۸ 166 خطبه جمعه ۱۰/ مارچ ۱۹۸۹ء بڑے اعمال کا تو موقع نہیں ہے لیکن بہت بڑی تمناؤں اور نیک تمناؤں کا موقع ضرور ہے۔خدا کرے کہ ہماری تمناؤں کا بھی سر بلند ہو اور ہمارے اعمال کا بھی سر بلند ہو جب ہم اگلی صدی میں داخل ہو رہے ہوں اور ہم اور ہماری نسلیں اور پھر اُن کی نسلیں اور پھر اُن کی نسلیں ہمیشہ ہمیش کے لئے نیکیوں کے جھنڈے بلند کرنے والے ہوں۔خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا: اب چونکہ مغرب کی نماز ذرا پیچھے ہٹ گئی ہے وقت کے لحاظ سے اس لئے آج تو انشاء اللہ حسب سابق جمعہ کے ساتھ عصر کی نماز جمع ہوگی لیکن آئندہ سے جمعہ کی نماز الگ رہے گی اور عصر کی نماز بعد میں الگ وقت پر پڑھی جائے گی۔یہ اس لئے ضروری ہے ویسے تو دور دور سے آنے والے ہیں اس رعایت سے جمع بھی کی جاسکتی ہے لیکن چونکہ ان ملکوں میں عادتیں پڑ گئی ہیں لوگوں کو جمع کرنے کی اس لئے بہتر یہی ہے کہ ہم حتی المقدور الگ الگ نمازیں پڑھا کریں۔