خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 148
خطبات طاہر جلد ۸ 148 خطبه جمعه ۳ / مارچ ۱۹۸۹ء کی گنتی میں غلطی ہوئی ہے اس لئے دوبارہ گنے جائیں۔چنانچہ عدالت نے بڑی احتیاط کے ساتھ جب دوبارہ ووٹ گئے تو ان کو سترہ کی بجائے بائیس ووٹوں کی اکثریت حاصل ہوئی۔تو دنیا کی خاطر اپنے سیاسی مفادات کی خاطر لوگ یہ حرکتیں کرتے ہیں اور یہ جائز ہیں ان میں کوئی برائی نہیں۔کوئی دنیا کا معقول آدمی ایسے طرز عمل پر حملہ نہیں کرسکتا۔باقی ممالک کو چھوڑیں سعودی عرب کے پاس اتنا روپیہ ہے کہ چاہے تو سارے انگلستان کے اخبار خرید لے اور اس کو پتا بھی نہ لگے کہ میری دولت میں کوئی کمی آئی ہے۔اتنا روپیہ ہے کہ اپنے سود سے وہ ان کے اخبار ا خرید سکتا ہے اور اتنی رقم قائم کر سکتا ہے جیسا کہ میں نے کہا ہے اقتصادی قومیں ہیں، اقتصادی مفادات کے پیچھے چلنے والی قومیں ہیں جو مرضی دوسرے محرکات ہوں اگر اقتصادی فوائد ان محرکات کے مقابل پر زیادہ اہم دکھائی دیں تو یہ لازماً اقتصادی مفادات کی پیروی کرنے والے لوگ ہیں۔تو سعودی عرب اگر چاہے آج بھی یہ کر سکتا ہے۔مغربی ممالک کے بڑے بڑے اخبار خریدے اور ان میں سلمان رشدی والے کیس کے متعلق اسلام کے حملوں کا جواب شروع کرے اور دنیا کو بتائے کہ یہ سب دھوکہ بازی ہو رہی ہے حقیقت حال یہ ہے کہ اسلام پر نہایت ظالمانہ حملہ کیا گیا ہے اور حملے کی وہ زبان بے شک نہ شائع کی جائے لیکن جس طرح کہ میں نے بیان کیا ہے ہراس پہلو سے جس پہلو سے انہوں نے اسلام پر حملہ کیا ہے ایک جوابی کارروائی کی جاسکتی ہے اور مؤثر جوابی کارروائی جاسکتی ہے۔لیکن حالت یہ ہے کہ بدقسمتی سے آج عالم اسلام مختلف حصوں میں بٹا ہوا ہے اور حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی ذات پر حملے کی غیرت بھی ان کو اکٹھا نہیں کر سکتی۔کیونکہ ایران کے امام خمینی صاحب نے ایک غلط فتویٰ دیا اس سے یہ نتیجہ تو نہیں نکالا جا سکتا کہ اس سارے معاملے میں ان کا ساتھ چھوڑ دیا جائے لیکن ان کے معاملے میں مغرب تو ایک ایسی متحدہ کا رروائی کرتا ہے کہ یورپ کے ہے بارہ سفیر آن واحد میں واپس بلا لئے جاتے ہیں اور امریکہ ان کی پشت پناہی کے لئے کھڑا ہو جاتا۔اور کھلم کھلا اعلان کرتا ہے ، کوئی پرواہ نہیں کرتا کہ اس سے عالم اسلام کے دلوں پر کیا بُرا اثر پڑے گا اور یہاں حال یہ ہے کہ کیونکہ خمینی نے یہ فتویٰ دے دیا ہے بجائے اس کے کہ فتوے کو رڈ کر کے دیگر معاملات میں ان کے ساتھ ہونے کا اعلان کرتے اور کہتے کہ تم نے اگر مینی پر اس وجہ سے کوئی حملہ کیا