خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 752
خطبات طاہر جلدے 752 خطبه جمعه ۴ /نومبر ۱۹۸۸ء پورا کرنے کا معیار ہے اس سے تو نیچے نہ گر سکیں۔میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر توجہ دلائی جائے تو آسانی کے ساتھ یہ وعدے بھی پورے ہو سکتے ہیں۔مثال کے طور پر میں جو خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑی بڑی جماعتیں ہیں جنہوں نے ماشاء اللہ قربانی میں بڑا نمایاں حصہ لیا ہے ان کے نام پڑھ کر آپ کو سناتا ہوں۔جہاں تک بیرون پاکستان جماعتوں کا تعلق ہے جرمنی صف اول میں پہلی ہے۔جرمنی نے دو لاکھ اکتالیس ہزار سات سو (2,41,700) جرمن مارکس کا ۸۸-۸۷ء میں وعدہ کیا تھا جس کی کل مقدار پاؤنڈوں میں چھہتر ہزار ایک سوا کا نوے (76,191) بنیں گے۔اس میں سے جو اطلاعیں ملی ہیں اس کے مطابق چوہتر ہزار (74,000) پاؤنڈ جرمنی کی جماعت ادا کر چکی ہے اور مجھے یہ خیال ہے کہ چونکہ اس تاریخ تک پوری اطلاعیں نہیں آیا کرتیں اس لئے بعید نہیں کہ جرمنی کی وصولی کی مقدار اس سے زیادہ ہو اور اصل سے آگے بڑھ چکے ہوں لیکن فی الحال میں تا وقت موصول ہونے والی اطلاعوں کے مطابق آپ کو صورتحال سے مطلع کر رہا ہوں۔جرمنی کے بعد دوسرے نمبر پر خدا تعالیٰ کے فضل سے انگلستان ہے۔انہوں نے چھہتر ہزار ایک سوا کانوے جرمنی کے وعدہ کے مقابل پر چوہتر ہزار (74,000) پاؤنڈ کا وعدہ کیا تھا مگر وصولی میں یہ بہت پیچھے رہ گئے ہیں اور وصولی اکاون ہزار آٹھ سو بائیس (51,822) پاؤنڈ کی ہے۔امریکہ تیسرے نمبر پر ہے۔امریکہ کا وعدہ انسٹھ ہزار تین سو اٹھاسی کا تھا۔ایک سو دس کو اگر موجودہ قیمت پر پاؤنڈ میں تبدیل کریں تو انسٹھ ہزار تین سو اٹھاسی (59,388) بنتے ہیں۔اس کے مقابل پر ان کی وصولی سینتالیس ہزار سات سو چھبیس (47,726) پاؤنڈ ہے۔گویا کہ وعدوں کے لحاظ سے بھی یہ تیسرے نمبر پر ہے اور وصولی کے تناسب کے لحاظ سے بھی تیسرے نمبر پر ہے۔کینیڈا وعدوں کے لحاظ سے تو چوتھے نمبر پر ہے یعنی پینتیس ہزار ایک سو تیس (35,133) کا وعدہ تھا لیکن وصولی کے لحاظ سے خدا کے فضل سے اس وقت سو فیصد وصولی ہو چکی ہے اور یہ امتیاز مغربی دنیا میں سے کینیڈا کو بھی حاصل ہے اور اس کے علاوہ نسبتاً چھوٹے بعض وعدہ کرنے والوں کو بھی حاصل ہے۔تو یہ چار بڑی جماعتیں ہیں مغربی دنیا کی جنہوں نے اللہ کے فضل سے تحریک جدید کا زیادہ تر بوجھ اٹھایا ہوا ہے اور بڑی ہمت اور کوشش سے آگے قدم بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔کینیڈا چوتھا ہونے کے باوجود وصولی کے لحاظ سے نمبر ایک ہے۔لیکن نسبتاً چھوٹے ممالک میں نمایاں طور پر آگے