خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 482 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 482

خطبات طاہر جلدے 482 خطبہ جمعہ ۱۸ جولائی ۱۹۸۸ء یہ پاؤں کسی پاگل سے جڑا ہو تو دماغ کے خواب و خیال میں بھی تکلیف نہیں آئے گی۔وہ پاؤں بیچارا مارا جائے گا روندا جائے گا اور تکلیف میں مبتلا ہوگا۔یہ قوم کے ساتھ ان لوگوں نے حال کر دیا ہے۔ان کی تکلیف کا دکھ بھی ہم اٹھاتے ہیں، ان کو کوئی حس نہیں ہے۔جب وہ مارے جاتے ہیں جب عذاب میں مبتلا ہوتے ہیں تو اس کی تکلیف بھی جماعت احمدیہ کو پہنچتی ہے۔وہ دماغ تکلیف اٹھا رہا ہے جس کے ساتھ بدن نے تعلق تو ڑلیا ہے اور وہ دماغ اپنی عیاشیوں میں مبتلا ہے جس کے غلط احکام کی وجہ سے بدن کو ٹھو کر میں لگ رہی ہیں۔اس لئے اس مرض کا تو علاج نہ آپ کے قبضہ میں ہے نہ میرے قبضہ میں ہے۔دعا کے سوا کوئی چارہ نہیں۔اس لئے جہاں مباہلہ کی دعا کریں وہاں غریب عوام کی ہدایت کی دعا بھی کریں اور یہ دعا کریں کہ ان ظالموں کے خلاف بغاوت کر دیں ان جھوٹے سروں اور ان جھوٹے دلوں کو رد کر دیں، مردود کر کے ایک طرف پھینک دیں کہ تم ہمارے نہیں ہو اور خدا سے رحمت کی دعا مانگیں کہ اللہ تعالیٰ نے جو بھی صالح دل اور صالح دماغ ان کی خاطر پیدا کیے ہیں اس دور میں ان سے ان کو تعلق جوڑنے کی توفیق عطا ہو۔آمین۔