خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 477
خطبات طاہر جلدے 477 خطبہ جمعہ ۱۸ جولائی ۱۹۸۸ء کی تعلیم دیتا ہے تو جوق در جوق لوگ اس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں۔جب مولوی یہ تعلیم دیتا ہے کہ فلاں شیعہ کا گلا کاٹو ، فلاں سنی کا گلا کاٹو ، فلاں وہابی کا گلا کاٹو ، فلاں احمدی کا گھر جلاؤ تو سارے سننے والے لبیک لبیک کہتے ہوئے مولوی کی آواز پر دوڑتے ہیں اور جب مولوی کہتا ہے یعنی اگر مولوی کہے کہ نماز پڑھو، خدا کا تقویٰ اختیار کرو، رشوت لینی چھوڑ دو،رشوت دینی چھوڑ دو، عیاشی کے اڈوں پر نہ جاؤ ، نمازوں کیلئے مسجدوں میں حاضر ہوا کرو تو کوئی اس کی آواز نہیں سنتا۔سارے پاکستان کاملاں ایک فیصل آباد میں اکٹھا ہو جائے تو وہاں کے تاجروں کو دیانتداری نہیں سکھا سکتا۔ایک محکمے پر ساری قوم کے ملاں کی توجہ مرکوز ہو جائے وہاں سے رشوت نہیں نکال سکتے۔تو قرآن کریم کا یہ کمال ہے، ایسی عظیم کتاب ہے کہ مرض کی ایسی کھلی کھلی تشخیص کرتی ہے کہ یوں روز روشن کی طرح وہ مرض کھل کر انسان کے سامنے آجاتی ہے اور اس کا علاج بھی پیش کرتی ہے۔پس یہ وہ آیت ہے جس کے مضمون کو الٹانے کے نتیجے میں یہ سارے فسادر ونما ہوئے ہیں جو اپنی آنکھوں کے سامنے آپ دیکھ رہے ہیں۔پھر اس قوم کو جس کو قرآن کریم متہم کر رہا ہو اس کو کون بچا سکتا ہے کیونکہ اصل گواہی کسی قوم کے خلاف قرآن کی گواہی ہوگی اور جب قرآن گواہی کیلئے کھڑا ہو جائے کہ فلاں قوم خدا کے کلام کی رو سے جو محمد مصطفی ﷺ پر نازل ہوا ملزم بن چکی ہے تو پھر کوئی اس کو بیچا نہیں سکتا۔اس لئے دعا یہ کریں کہ گندی عادتیں درست ہوں اور دعا یہ کریں کہ احمدیت اور اس قوم کی راہ میں جو ظلم کی دیوار میں کھڑی کی گئی ہیں وہ دیوار میں منہدم ہوں۔حقیقت یہ ہے اس مضمون پر سوچتے ہوئے ایک اور مضمون کی طرف میری توجہ مبذول ہوئی کہ کیوں ایسا ہوتا ہے؟ واقعہ یہ ہے کہ جب خدا تعالیٰ کسی فاسد سر اور فاسد دل کو الگ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو دراصل وہ بدن پر رحم فرماتا ہے۔جب بھی اپنے ہاتھ میں سرداری کے اختیارات لے لیتا ہے اور براہ راست کسی قوم کیلئے مصلح مقرر فرماتا ہے تو دراصل یہ اعلان ہوتا ہے کہ تمہارا سر سوچنے کے قابل نہیں رہا۔تمہارا دل صالح خون پیدا کرنے کیلئے اور تمہاری رگوں میں دوڑانے کے قابل نہیں رہا۔اس لئے میں نے تمہارے سر اور دل بدل دیئے ہیں اب جو سر میں مقرر کرتا ہوں، جو دل میں تمہیں بخشتا ہوں اس کے پیچھے چلو۔بدن جب اس کا انکار کرتا ہے تو پرانے سر اور پرانے دل کے ساتھ چمٹا رہ جاتا ہے اور پرانی لیڈر شپ پھر ایسے بدن کی ہلاکت کا موجب بنتی ہے۔خدا تعالیٰ کی طرف سے عوام