خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 425
خطبات طاہر جلدے 425 خطبه جمعه ۱۰/جون ۱۹۸۸ء کے مطابق اور رضائے باری تعالیٰ کے حصول کا ذریعہ اور نجات اور فلاح پانے کی وسیلہ ہے۔پس ان وضاحتوں کے بعد چونکہ مباہلے میں وضاحتیں ہونا بڑا ضروری ہیں تا کہ کوئی زبان کا ایچ پیچ ایسا باقی نہ رہے جس سے دنیا کے سامنے بات کھل نہ سکے۔اس لئے بار بار تکرار کے ساتھ میں نے جماعت احمدیہ کے مؤقف کی بھی خوب وضاحت کر دی ہے اور جماعت احمدیہ کے معاندین کے مؤقف کی بھی خوب وضاحت کر دی ہے۔اس کے بعد یہ دعا ہے۔و پس اے قادر تو انا عالم الغیب والشہادہ خدا! ہم تیری جبروت اور تیری عظمت تیرے وقار اور تیرے جلال کی قسم کھا کر اور تیری غیرت کو ابھارتے ہوئے تجھ سے یہ استدعا کرتے ہیں کہ ہم میں سے جو فریق بھی ان دعاوی میں سچا ہے جن کا ذکر اوپر گزر چکا ہے اس پر دونوں جہان کی رحمتیں نازل فرما اس کی ساری مصیبتیں دور کر، اس کی سچائی کو ساری دنیا پر روشن کر دے، اس کو برکت پر برکت دے اور اس کے معاشرے میں پھیلے ہوئے پر فساد اور ہر شر کو دور کر دے اور اس کی طرف منسوب ہونے والے ہر بڑے اور چھوٹے اور مرد اور عورت کو نیک چلنی اور پاک بازی عطا کر اور دن بدن اس سے اپنی قربت اور پیار کے نشان پہلے سے بڑھ کر ظاہر فرما تا کہ دنیا خوب دیکھ لے کہ تو ان کے ساتھ ہے اور ان کی حمایت اور ان کی پشت پناہی پر کھڑا ہے اور ان کے اعمال ان کی خصلتوں اور اٹھنے اور بیٹھنے اور اسلوب زندگی سے خوب اچھی طرح یہ جان لے کہ یہ خدا والوں کی جماعت ہے اور خدا کے دشمنوں اور شیطانوں کی جماعت نہیں ہے۔اور اے خدا تیرے نزدیک ہم میں سے جو فریق جھوٹا اور مفتری ہے اس پر اپنا غضب نازل فرما اور اس کو ذلت اور نکبت کی مار دے کر اپنے عذاب اور قہری تجلیوں کا نشانہ بنا اور اس طور سے ان کو اپنے عذاب کی چکی میں پیس اور مصیبتوں پر مصیبتیں ان پر نازل کر اور بلاؤں پر بلائیں ڈال دے کہ دنیا خوب اچھی طرح دیکھ لے کہ ان آفات میں بندے کی شرارت اور دشمنی اور بغض کا دخل نہیں ہے بلکہ محض خدا کی غیرت اور قدرت کا ہاتھ ہے یہ سب عجائب کام دکھلا رہا ہے۔اس رنگ میں اس جھوٹے گروہ کو سزا دے کہ اس سزا میں انسانی مکر و فریب کے ہاتھ کا کوئی بھی دخل نہ ہو اور وہ محض تیرے غضب اور تیری عقوبت کی جلوہ گری ہوتا کہ سچ اور جھوٹ میں خوب تمیز ہو جائے اور حق اور باطل کے درمیان فرق ظاہر ہو اور ظالم اور مظلوم کی راہیں جدا جدا کر کے دکھائی جائیں اور ہر وہ شخص جو تقویٰ کا پیج اپنے سینے میں