خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 365 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 365

خطبات طاہر جلدے 365 خطبه جمعه ۲۷ رمئی ۱۹۸۸ء پاکستان میں جماعت پر ہونے والے مظالم کی تفصیل اور ان مذموم کوششوں کا انجام ( خطبه جمعه فرموده ۲۷ مئی ۱۹۸۸ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: پاکستان میں جماعت احمدیہ پر مظالم کا جو دور چند سال پہلے شروع ہوا تھا اب یہ رفتہ رفتہ اپنے نقطہ انجام کو پہنچ رہا ہے اور ایک ایسی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے جسے ہم فیصلہ کن منزل قرار دے سکتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ ایک ایسے میدان میں اب یہ معاملہ قدم رکھنے والا ہے جہاں فیصلے خدا کی تقدیر کی طرف سے ہوا کرتے ہیں اور آسمان سے نازل ہوتے ہیں۔اس نکتہ نگاہ سے ضروری ہے کہ جماعت احمدیہ کو بھی اور جماعت احمدیہ کے مخالفین کو بھی اس صورتحال سے پوری طرح وضاحت کے ساتھ آگاہ کر دیا جائے اور جس حد تک بات کو کھول کر بیان کر دینا ضروری ہے۔اُس حد تک اس بات کو خوب کھول کر بیان کیا جائے۔چونکہ یہ مضمون لمبا ہے اور ایک خطبے میں یہ سمیٹا نہیں جا سکے گا اس لیے میں کوشش کروں گا کہ دو یا تین خطبات میں اس مضمون کو مکمل کرلوں اور آئندہ صدی سے پہلے اس آخری سال میں اس مضمون کا بیان ہونا ویسے بھی بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ساری باتیں آپس میں ایک دوسرے سے تعلق رکھنے والی باتیں ہیں۔جب ۲۶ را پریل ۱۹۸۴ء کو وہ بد نام زمانہ آرڈینینس جاری کیا گیا جسے اُس وقت کے فوجی ڈکٹیٹر جنرل ضیاء الحق صاحب نے اپنے فرمان سے جاری کیا۔اُس آرڈینینس کی تفاصیل سے ساری